English   /   Kannada   /   Nawayathi

دفتر فکروخبر نے ایک اور مشہور و معروف ہستی کا استقبال کیا

share with us
اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علماء کا صحافت میں اتنا مضبوط قدم قابلِ تحسین ہے ، فکروخبر کے ایڈیٹر انصارعزیز کے درخواست پر مولانا موصوف نے فکروخبر کے عملے کے ساتھ گفت وشنید کرتے ہوئے کہاکہ ویب سائٹس کی بھرمار ہے مگر آپ کا ویب سائٹ ایک عمدہ مقصد کو لے کر منظر عام پر لایا گیا ہے، آج ٹریڈ مارک کی ضرورت ہے ، خود مسلمان کاحال یہ ہے کہ جب وہ کسی مارکیٹ میں جاتا ہے تو کمپنی اور ٹریڈمار ک کو دیکھتا ہے ، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ یہ پروڈکٹ یہودی کا ہے یا عیسائی کا اس کو ٹریڈ مارک کی پہچان ہوتی ہے اور اس پر اس کا بھرپور اعتماد ہوتا ہے، اسی طرح کئی چینلس ہیں، ہم نے خود حیدرآباد میں ایک کیبل کے ذریعہ صحافت میں قدم رکھنے کی کوشش کی اور بہت بڑا بجٹ بھی لگایا مگر جو ٹریڈ مار ک کی اہمیت ہوتی ہے وہ الگ ہے ، میں اُمید کرتا ہوں کہ ، فکروخبر عمدہ اور تازہ خبروں کے ساتھ ساتھ پورے عالم میں اپنی پہچان بنائے گا۔ انہوں نے یہاں ٹریڈ مارک کی مثال دیتے ہوئے سمجھایا کہ The Hinduاخبار نے اپنی پہنچان بنائی ہم نے ان کے انتظامیہ کمیٹی میں یہ بات رکھی تھی کہ اپنے اخبار کے ساتھ ایک پیج The muslim کا جوڑ لیں اور اس کے لیے ہم بجٹ لگانے تیار ہیں ، مگر جواب ندارد اسی بنا پر یہ منصوبہ ہمارا سرد خانے میں پڑ گیا۔ ہر چیز کی اہمیت اس کے ٹریڈ مارک اور لوگو پر منحصر ہے ، فکروخبر پر لازم ہے کہ جتنا جلد ہوسکے وہ آن لائن اخبار وں کی دنیا میں اپنی پہنچان بنائے، اور اس کے لئے ہم تیار ہیں کسی بھی وقت ہم سے اس سلسلہ میں مدد لی جاسکتی ہے ۔ اس موقع پر جناب شاہ بندری اسماعیل صاحب اور فکروخبر کا پورا عملہ موجود تھا۔
ATA 3
 
 
ATA 4
ATA TWO

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا