English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمراسٹریٹ طالبہ کا زیادتی معاملہ کو نیاموڈ

share with us
’’کچھ دن قبل تعلقہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ کا زیادتی والا معاملہ اب نیا موڈ اختیار کرلیا ہے۔ حال ہی میں طالبہ کا طبی جانچ کرایا گیا تھا ، طبی ذرائع سے یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ طالبہ کے ساتھ کسی بھی طرح کا زیادتی والا معاملہ نہیں کیا گیا ہے۔ موصولہ ذرائع کے مطابق طالبہ کو بنگلور لے جایا گیا تھا، اس کی جانب سے نشاندہی کردہ جگہوں کی بھی چھان بین کی جارہی ہے ، مگر پولس یہاں پریشان اس بات سے ہے کہ اگر زیادتی والا معاملہ نہیں کیاگیا ہے تو پھر طالبہ کو بنگلور کیوں لے جایا گیا تھا؟ بنگلور میجسٹک بس اڈے کے آس پاس علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹویج کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ طالبہ کے بنگلور پہنچنے کے بعد آخر وہ کون شخص تھا جو طالبہ کے ساتھ تھا؟ یا پھر طالبہ ہی متضاد بیانا ت دے رہی ہے ، اس سلسلہ میں پولس چھان بین کررہی ہے۔ اس بات کی بھی اطلاع ملی ہے کہ ملزم کی شناخت کرنے میں بھی طالبہ اپنے بیانات کو بدل رہی ہے۔ حتمی طو رپر ملزم کی شناخت کرنے سے وہ قاصر ہے ۔ اس سلسلہ میں کراولی مجاؤ سے پولس سینئر افسر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں فی الحال اس معاملہ میں کچھ بھی نہیں کہا سکتا۔ ‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا