English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمانوں نے دنیا کو سائنس دان دئے ،میڈیکل سائنس کی تعلیم دی : مولانا ثناء اللہ خان

share with us

آج یوروپین ممالک میں ان کی یونیورسٹیوں میں جو کتابیں پڑھائی جارہی ہے اور جو کتاب پر ریسرچ کیا جاتا ہے ان میں سے اکثر کتابیں مسلمان علماء نے لکھی ہے اور بڑے بڑے مسلمان دانشور وں نے لکھی ہے ۔ زمانۂ جاہلیت میں جہاں انسان پتھر،پیڑ،جانور،سورج ،چاندستاروں کی پوجا کیا کرتا تھا ہمارے نبی ﷺؓ کے ذریعہ دنیا میں ایک ایمان کا نور جاری ہوا۔ دنیا کی ہر چیز انسانوں کے لئے بنی ہوئی ہے جس سے انسان استفادہ حاصل کر ے لیکن انسان اللہ کی عبادت کرنے کے لئے پیدا کیاگیا ہے ۔ان باتوں کا اظہار مولانا ثناء اللہ خان قاسمی (چیرمین ورلڈ اسلامک ریسرچ اینڈ دعوۃفرم انڈیا ،حیدر آباد)نے کیا وہ یہاں انجمن ڈیگری کالج اینڈ پی جی سینٹر اور انجمن انسیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن میں منعقد کردہ ایک خصوصی اجلاس میں کیا ،مولانا موصوف نے اس موقع پر اسلام کی پوری تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے دنیا کو سائنس دان دئے ،میڈیکل سائنس کی تعلیم دی ،بہترین تہذیب و ثقافت دی ۔  مولانا نے اپنے فکرانگیز بیان میں کہا کہ اسلام نے دنیا میں آدمی کو علم حاصل کرنے کے لئے آزادی دی ۔اسلام نے آدمی کو تعلیم او رشعورکے ساتھ کام کرنے کا طریقہ سکھایا ۔اسلام نے ہر وہ چیز دی جس سے آدمی دنیا میں کامیا ب ہو سکتاہے ۔اسلام کا یہ درس دنیا کی کایا ہی پلٹ دی ۔اگر انسان کو دنیا میں رہنا ہے تو اس کو تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاق کی ضرورت ہے اور یہ سب چیزیں اسلام نے دنیا کو دیا ۔ مولانا ثناء اللہ صاحب خان نے ابتداء میں طلبہ کا دھیان اپنی جانب اس واقعہ کے تذکرہ کے ساتھ کیا کہ روس کا آدمی انڈیا میں آتا ہے اورمسلم آٹورکشا والے سے یوروپی کلچر اور ترقی کی تعریف کر تاہے تو اس کے جواب میں مسلم آٹو رکشاوالا اس کا جواب یوں دیتا ہے کہ یہ سب تو ہے مگر وہ ابھی تک جاہلیت میں ڈوبے ہوئے ہیں انہیں ابھی تک انسانیت کا سبق نہیں معلوم ہے ۔ ملحوظ رہے کہ اس اجلاس کا آغاز ندیم قوسین نائطے کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ مولانا جعفر ندوی ؔ نے مہمانوں کاتعارف کرایا۔ جناب اسماعیل شاہ بندری نے اس موقع پر نعتِ پاک پیش کی ۔ مولاناموصوف ہی کے دعائیہ کلمات پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

DSCN4826

DSCN4828

DSCN4819

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا