English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی پولس نے کسان رہنما سمیت ۲۰۰ سے زائد لوگوں پردرج کیا مقدمہ

share with us

: 24 نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں زیرو پوائنٹ کو بلاک کرنے کے معاملہ پر کسان رہنما سکھبیر خلیفہ اور ان کے حامیوں سمیت تقریباً 229 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گوتم بدھ نگر کے پولس کمشنریٹ نے بتایا کہ ملزمین کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کسان اپنے متعدد مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے تھے۔کسان دادری کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کا گھیراؤ کر رہے تھے۔ اپنے مطالبات کی تکمیل نہ ہونے کے سبب کسانوں نے عوامی نمائندوں کا گھیراؤ شروع کر دیا ہے۔

گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کسان رہنما سکھبیر خلیفہ۔ ان کے 28 حامیوں سمیت 200 نامعلوم افراد کے خلاف گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک پولیس اسٹیشن میں زیر پوائنٹ کو بلاک کرنے کے معاملہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ٹریفک جام کے باعث مریضوں کو لے جانے والی متعدد ایمبولینسیز کافی دیر تک پھنسی رہیں۔ اس سے مریضوں کی موت کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔ اعلیٰ افسران اور پولیس بروقت موقع پر پہنچ کر جام کو ختم کرایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا