English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول بھٹکل میں طلباء کا دلچسپ ثقافتی پروگرام

share with us

یہ پروگرام مسلسل دودن تک صبح (9.30)ساڑھے نوبجے تا ظہر (2.00)دوبجے تک چلتارہا،اس پروگرام کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں اسکول کے تمام 550کے قریب ننھے منے طلباء وطالبات نے حصہ لیااور اپنی غیرمعمولی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،اسلامی حدود میں رہتے ہوئے خالص اسلامی وشرعی لباس میں ان معصوم نونہالوں نے جو دلچسپ وثقافتی پروگرام مسلسل دودن تک الحمدللہ پیش کیے وہ دیکھنے اور سننے سے تعلق رکھتے تھے،پورے شہر کی خواتین اور بچوں کے سرپرستان کا ایک جم غفیر تھااور ان سب کا تاثر یہ تھا کہ ہر اگلاپروگرام پچھلے پروگرام سے زیادہ دلچسپ وسبق آموز تھا،بالخصوص بھٹکل کی ثقافتی وتہذیبی زندگی کے پس منظر میں معاشرہ میں پنپتی برائیوں کی اصلاح کے لیے جو اسلامی ڈرامے منگنی اور شادی بیاہ وغیرہ کے نام سے پیش کیے گئے وہ بہت ہی زیادہ دلچسپ تھے اوربے حد پسندکئے گئے۔
پروگرام کی صدارت جامعۃ الصالحات کی نائب مہتممہ نسیمہ بشیر ندوی نے کی،مہمانان خصوصی کے طور پر انجمن کالج کی لکچرارطالیہ ابراہیم کریکال اور نونہال اسکول کی ہیڈمسززرینہ کولاو عائشہ صبا ائیکری موجود تھیں،اسکول کی ایدمنسٹرفرینہ ثاقب یس یم نے انگریزی میں اور ہیڈمسزروحینہ ناخدا نے اردو میں اسکول کی سال بھر کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں اسکول کے قیام کے پس منظر اور آئندہ کے تعلیمی منصوبوں اور ایک مکمل یونیورسٹی بنام مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک یونیورسٹی کی طرف پیش رفت کی تفصیلات پیش کی۔
یادرہے اس پورے ساحلی علاقہ میں جامعہ اسلامیہ کے فارغ علماء کی قیادت میں C.B.S.Eکے سنٹرل بورڈ کے نصاب کے مطابق قائم یہ پہلااسکول ہے جہاں اعلی معیاری ،عصری تعلیم کا اسلامی بنیادوں پر الحمدللہ نظم کیاگیاہے اور K.G.1ہی سے مخلوط تعلیم سے گریز کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ کلاسس اور خالص اسلامی لباس کی پابندی کرائی جاتی ہے،پرفضاء مقام میں علیحدہ خوبصورت کیمپس میں طلباء کے اس دو روزہ ثقافتی پروگرام کا شہر کی خواتین پربڑا اچھادعوتی اثر مرتب ہوااوران سب نے جنہوں نے ان پروگراموں میں شرکت کی دینی واسلامی پیغام کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا