English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل ا سلامیات کے امتحانات میں 73/ہزار سے زائد مسلم وغیر مسلم طلباء کی شرکت

share with us

جس میں جملہ73456 (تہتر ہزار چار سو چھپن )طلباء شریک ہوئے جن میں ایک بڑی تعداد غیر مسلم طلباء کی بھی تھی ،واضح رہے کہ اکیڈمی کے زیر اہتمام اسکول وکالجس کے طلباء کے لئے گذشتہ بار ہ سال سے جاری یہ سلسلہ الحمدللہ اب پورے ملک میں پھیل چکاہے اور بیرون ملک سنگاپور،ملیشیا نیپال ،اور سری لنکاوغیرہ میں بھی امتحانات کے سینٹر قائم ہوچکے ہیں جبکہ اس کی ابتداء 2001 ؁ء میں مقامی طور پرصرف 350 طلباء کی تعداد سے ہوئی تھی اور گذشتہ سال اس میں شریک طلباء کی تعداد 64/ہزار سے زائد تھی ،اس میں امسال الحمدللہ نو ہزار سے زائد طلباء کا اضافہ ہوا ہے اکیڈمی کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی بھٹکلی کے مطابق سال بہ سال طلباء کی تعداد میں بے پناہ اضافہ محض اللہ کے فضل وکرم اور اسلامی تعلیمات کی طرف طلباء وسرپرستوں کی رغبت ودلچسپی کا نتیجہ ہے ، یادرہے کہ ان امتحانات میں شریک ہر چالیس طلباء کے گروپ میں اول دوم سوم آنے والوں کو گولڈ میڈل وسلور میڈل اور سر ٹیفکیٹ سے نوازا جاتاہے جس سے ترغیب پاکر ہر سال اس میں شریک ہونے والے غیر مسلم طلباء کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے اور حیرت کی بات ہے کہ ملک کے بعض اسکولوں میں گولڈ میڈل غیر مسلم طلباء وطالبات حاصل کررہے ہیں اسلامیات کی ان کتابوں میں بیک وقت دس مضامین قرآن ،حدیث ،فقہ ،سیرت عقائد ،اسلامی تاریخ واخلاقیات وغیرہ کا احاطہ کیا گیا ہے اسلامیات کی یہ کتابیں الحمد للہ پورے ملک کے پندرہ سو سے زائد اسکولوں میں داخل نصاب ہیں جس میں پڑھنے والے طلباء کی تعدادتین لاکھ سے زائد ہے، اس کے علاوہ یہ کتابیں تھائی لینڈ ،سنگاپور ،ملیشیا ،نیپال ،سری لنکاوغیرہ میں بھی داخل نصاب ہیں،اسلامیات کے امتحانات میں ہر مضمون کا تحریری وتقریری امتحان لیا جاتاہے، امسال ملک کے ان 74ہزارکے قریب طلباء میں سے امتیازی نمبرات سے کامیاب طلباء میں انشا ء اللہ سات ہزار سے زائدگولڈوسلور میڈل تقسیم کئے جائینگے،طلباء کے ساتھ ان کے اساتذہ کی اسلامی بنیادوں پر ذہنی وفکری تربیت کے لئے بھی امسال سے ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیزکا تین سالہ کورس شروع کیا گیا ہے جس میں الحمدللہ پہلے ہی سال ملک کے سولہ سینٹروں میں متعدد اساتذہ نے حصہ لیا ہے ان کے امتحانات بھی انشاء اللہ اسی ماہ منعقد ہونگے ۔ضرورت اس بات کی ہے مسلمانوں کے ماتحت چلنے والے ہر اسکول وکالج میں اسلامیات کا یہ نصاب اور امتحانات کا یہ سلسلہ جاری ہو تاکہ نئی نسل عصری علوم میں مہارت کے ساتھ اسلام وایمان کی مبادیات سے واقف ہوجائے اور اسلام پر ان کا اعتماد بحال رہے بلکہ مزیدمستحکم اور پختہ ہوجائے۔

(رپورٹ :محمد افضل ندوی ،ناظم امتحانات اسلامیات)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا