English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنتِ نبوی کا دامن تھامئے کامیابی آپ کے قدموں میں ہوگی : مولانا عبدالباری ندوی

share with us

وہ کل رات بعد عشاء ساڑھے آٹھ بجے شعبۂ تبلیغ کے حلقۂ سلطانی کے زیر اہتمام بھٹکل کے بلال کھنڈ ( گلمی) علاقے کے مسجد سیدنا ابوذر کے احاطے میں منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کو سننا اور اور ان کے طرزِ زندگی کو اپنانے کے لیے جمع ہونا یہ سب کارِ ثواب ہے ۔ ہم اللہ کے دربار میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی محبت دل میں لیے ہوئے حاضر ہوئیں ہیں تو یہ ہماری نجات کے لیے کافی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہمیں معاملات ، اخلاقیات ، معاشرت غرض ہرچیز کو اپنانے کی دعوت دیتی ہے ۔۔ مولانا موصوف نے آپﷺ کی دعوتی زندگی میں پیش آنے والے رکاوٹوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شروع شروع میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپ چھپ کردین کی دعوت اور اسلام کا پیغام پھیلاتے رہے پھر اللہ کے حکم پر تین سال بعد علانیہ دعوتی مشن کا آغاز جب کیا۔اس کے جواب میں مکہ کے مشرکوں نے ظلم و تشددکی حد کردی مگر دعوت و تبلیغ کی ذمہ داری سے آپ ﷺ یا صحابہ پیچھے نہیں ہٹے ۔ انہوں نے مال ودولت اور بادشاہت تک کا لالچ دیا تب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کی تبلیغ کا کام جاری رکھا ۔ مولانا ہجرت، تشدد اورمدینہ کی زندگی کا تذکرہ کرتے ہوئے تلقین کہ سنت نبوی کو تھامے رہیں۔مولانا موصوف سے قبل مولانا محمد ایوب ندوی نے اپنے مختصر خطاب میں لوگوں کو سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دی اور کہا سنتوں کی اتباع میں انسان کو بلند مقام حاصل ہوسکتا ہے ۔ ہم نے آج سنت پر عمل کرنے کے بجائے دوسروں کی باتوں کو قبول کیا اور اس کو اپنا طرزِ زندگی بنالیا جس کی وجہ سے ہم دین کے علاوہ صحت وتندرستی کے اعتبار سے بھی کمزور ہوتے جارہے ہیں ۔ انہوں نے حدیث کے حوالہ سے کہا کہ تین شخص ایسے ہیں جن کو عذاب دیا جائے گا ، اپنے لباس کو ٹخنے سے نیچے پہننے والا ، احسان جتلانے والا اور جھوٹی قسمیں کھانے والا ۔ اور آج یہی تین چیزیں معاشرہ میں پھیلی ہوئی ہیں ۔ آخر میں مولانا شجاع الدین ندوی نے سیرت کے تعلق سے مفید باتیں پیش کیں اور لوگوں کو اپنے طرزِ زندگی کو سیرت کے مطابق گذارنے پر زور دیا ۔ اس جلسہ میں مسجد سیدنا ابوذر ، مسجد عائشہ اور مسجد توحید کے شبینہ مکتب کے طلباء کا دلچسپ پروگرام پیش کیا جسے حاضرین نے بہت ہی پسند کیا ، ننھے منے بچوں نے حمد ، نعت ، اور تقاریر پیش کیں ۔ ایک بچہ نے حضور صلی اللہ علیہ کا نسب نامہ حضرت آدم علیہ السلام تک پڑھ کر سنایا توایک ننھی سی بچی نے اسماء حسنیٰ سناکر سامعین کو حیرت میں ڈال دیا ۔نظامت کے فرائض مولانا عبدالاحد ندوی نے انجام دئیے ۔جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا محمداقبال ملا ندوی نے شبینہ مکتب کی اہمیت و افادیت بیان کی اور اپنے نونہالوں کو اس میں بھیجنے کی درخواست کی ۔ انہی کی دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ قریب رات گیارہ بجے اپنے اختتام کو پہونچا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا