English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبرکے منظر عام پرآئے ایک مہینہ مکمل

share with us

ویب سائٹ کے منظر عام پر آنے کے ایک مہینہ کی تکمیل پر اللہ کا شکرادا کیا او راس بات کی وضاحت کی کہ الحمدللہ وژیٹرس کا دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ہم نے آغاز جس انداز میں کیا تھا اسی کو برقرار رکھتے ہوئے اس سلسلہ کو آگے بڑھایا جائے۔اس موقع پر انہوں نے فکروخبر کے تمام عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کا بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ اور اُمید ظاہر کی کہ ایک ملازم کی حیثیت سے نہیں بلکہ ادارے کو اپنا سمجھ کر اس میں کام کریں گے ۔ فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا ہاشم ندویؔ کی جانب سے بھیجے گئے تمام ہدایات کو ایڈیٹر نے یہاں عملے کے سامنے رکھتے ہوئے آج تحقیقی عملے کے گروپ کا لیڈر مولانا عبد المغنی کو قرار دیا اور تحقیقی عملے سے کہا کہ اس سلسلہ میں ہر معاملہ کے لیے مولانا عبد المغنی سے رجوع ہوں۔ اسی طرح رپورٹنگ اور کمپیوٹر سیکشن کو الگ کرتے ہوئے اس کی ذمہد اری اسٹاف رپورٹ عتیق الرحمٰن کوگروپ لیڈر قراردیا اور ہدایت کی کہ اس معاملہ میں ان سے رجوع کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیٹر صاحب نے تمام عملے سے درخواست کی کہ جس طرح ہمارا آغاز ہوا ہے اسی نہج کے ساتھ کام کو آگے بڑھایا جائے۔ فکروخبر ادارے کے تمام پالیسیوں اور قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر زائد لگائے گئے ہیں تاکہ تربیت کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری کام بھی ہوجائیں۔ کمپیوٹرکے لئے مخصوص وقت متعین کیا گیا ہے جس میں الگ الگ وقت میں لوگ اس میں ٹائپنگ اور دیگر اہم نکات کی تربیت حاصل کریں ۔ چھٹیوں کے سلسلہ میں یہ بات طے ہوئی کہ ایک سال میں ایک مہینہ کی چھٹی ہوگی جو دوران سال ایک ایک دن کرکے بھی لی جاسکتی ہے اور سال کے آخر میں ایک ساتھ بھی لی جاسکتی ہے البتہ اس کے لئے ایک دن پہلے باقاعدہ درخواست دینی ہوگی ۔دوتین مرتبہ بغیر اطلاع کے چھٹی لینے پر اس کو ادارے کی جانب سے نوٹس جاری کیا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیٹر انچیف کے حوالے سے عملے سے درخواست کی گئی کہ دعاؤں کا خصوصی اہتمام ہو۔ مولانا مصعب ندویؔ ، مولانا عتیق الرحمٰن ڈانگی ، (اسٹاف رپورٹر)مولانا عبد المغنی ،اعجاز مومن, زہیر قاسمجی (فوٹو جرنلسٹ) وژٹ رپورٹر محمد ربیع ، رحمت اللہ ،وغیرہ موجود تھے۔

fikr one

 

fikr two

bhjk

 

وپرو نے کیمپس کا انعقاد شری گرو سدیندرابی بی اینڈ بی سی اے کالج بھٹکل میں منعقد کیا تھا

بھٹکل 2فروری(فکروخبر نیوز ) انٹرنیشنل آئی ٹی کمپنی وپرو کی جانب سے یہاں شہر بھٹکل کے مشہور کالج سدیندرا میں کیمپس انٹرویو کا انعقاد یکم فرور ی بروز جمعہ گیارہ بجے منعقد کیا گیا تھا۔اس موقع پر وپرو نیشنل کیمپس کے مینیجر ژائی کمار کے پی، اور کیمپس کے صدر نیتو جوائے اور کوآرڈی نیٹر جناب انکت نے طلباء کا Apptitute Test (اپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ )لیا۔ اس موقع پر استقبالیہ کلمات میں سدیندرا کالج کے پرنسپال نے مہمانوں کا پر جوش استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ پورے اتر کنڑا میں ہماری ہی کالج کو کیمپس کے لیے چنا گیا۔ ہماری تمنا ہے کہ وپرو ہی کی طرح دنیا بھر سے ملٹی نیشنل کمپنیاں ہمارے یہاں اور طلباء کو روزگاری کا موقع فراہم کرے۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اپنی قسمت آزمائی کریں اور نتیجہ کو خدا پر چھوڑ دیں ( do your best and leave the rest for god۔ اس موقع پر ژائی کمار نے بھی طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ میں کہاں کھڑا ہوں میں تو ہمیشہ چیلنجنگ صفت اور اچھی صلاحیت کے حامل طلباء کی کھوج میں رہتا ہوں،۔یہ کیمپس طلباء کے لئے بہترین میدان ہے یہاں سے طلباء کو دو فائدے ہوتے ہیں ، ایک روزگاری دوسری پڑھائی۔ اس کیمپس سے ضلع بھر کے سینکڑوں طلباء نے فائدہ اُٹھایا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا