English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت ہند پرعازمین حج کے ساتھ دوئم درجے کا سلوک برتنے کا الزام

share with us

 : 20  نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)مرکزی حکومت نے عازمین حج کے لئے قائم گیارہ حج پرواز مراکز (Hajj Embarkation Points Closed) کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پیش رفت سے عازمین حج کی سہولیات کے لئے جدوجہد کررہے لوگوں کو جھٹکا لگا ہے۔ دو مرتبہ مرکزی حج کمیٹی کے رکن رہے حافظ نوشاد اعظمی نے حکومت پر عازمین حج کے ساتھ دوئم درجے کا سلوک برتنے کا الزام عائد کیا۔

وارانسی، اورنگ آباد، بھوپال، گیا اور رانچی سمیت ملک کے گیارہ امبارکیشن سنٹرز Hajj Embarkation Points سے حج پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مرکزی حکومت کا فیصلہ برقرار رہنے کی صورت میں عازمین حج کی کثیر تعداد کو سخت پریشانی سے دوچار ہونا پڑے گا۔ مذکورہ شہروں کے ہوائی اڈوں سے مضافات کے اضلاع کے ہزاروں عازمین سفر حج کے لئے روانہ ہوتے رہے ہیں۔

اس معاملے میں مرکزی حج کمیٹی کے سابق رکن و آل انڈیا حج سیوا سمیتی کے سابق صدر حافظ نوشاد اعظمی نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ اپنے فیصلے کو واپس نہ لینے کی صورت میں انہوں نے مرکز کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حافظ نوشاد اعظمی نے مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کی کارکردگی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نےکہا کہ وزارت کے وزیر موصوف حج ایکٹ کے بر خلاف آزادانہ طور پر فیصلے لے رہے ہیں۔

حافظ نوشاد اعظمی کے مطابق چند ماہ قبل ممبئی میں مستقل حج ہاؤس کی شاندار عمارت ہونے کے باوجود کروڑوں روپے برباد کر کے مرکزی حج کمیٹی کا عارضی دفتر قائم کرنا اس کا ثبوت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا