English   /   Kannada   /   Nawayathi

سکندر کے تعلق سے یوگی کے جنرل نالج پر اویسی کا طنز ، کہا اسی لئے ہمیں اچھے ایجوکیشن سسٹم کی ضرورت

share with us

لکھنو:15نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک مرتبہ پھر سیاسی بیان بازی تیز ہوگئی ہے ۔ پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے بعد اترپردیش کی سیاست میں چندر گپت موریہ کو لے کر ہنگامہ شروع ہوگیا ہے ۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مورخین پر الزام لگایا کہ انہوں نے چندر گپت موریہ کو عظیم نہیں بتایا بلکہ ان سے ہارنے والے سکندر کو عظیم بتادیا ۔ یوگی کے اس بیان کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پلٹ وار کیا ہے ۔ اویسی نے ہندتوا کو ایک فرضی تاریخ کی فیکٹری بتایا ہے ۔
یوگی نے کہا کہ تاریخ کو کیسے توڑا مروڑا جاتا ہے ، ہماری تاریخ چندر گپت موریہ کو عظیم نہیں مانتا ، عظیم کس کو کہا ؟ جو ان سے جنگ ہار گئے تھے ۔ انہیں الیکزینڈر گریٹ کہا جاتا ہے ۔ ملک کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوا ہے ، پھر بھی مورخین خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ کیونکہ اگر سچ سامنے آتا ہے تو سماج ایک مرتبہ پھر اٹھ کھڑا ہوتا ۔ ہندتوا ایک فرضی تاریخ کی فیکٹری ہے ۔ چندر گپت اور الیکزینڈر تو کبھی لڑے ہی نہیں تھے ۔ ان کے درمیان کوئی جنگ نہیں تھی ۔ کسی کا یہ کہنا ہی بتاتا ہے کہ ہمیں اچھے ایجوکیشن سسٹم کی ضرورت کیوں ہے ۔ اچھے اسکولوں کے فقدان میں بابا لوگ اپنے من سے کچھ بھی حقیقت بنا دیتے ہیں اور پروستے ہیں ۔ بابا تعلیم کو اہمیت نہیں دیتے اور اور یہ ان کے بیانوں میں دکھتا ہے ۔
اتوار کو لکھنو میں ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تاریخ میں سمراٹ اشوک کو یا چندر گپت موریہ کو عظیم نہیں بتایا گیا ، لیکن چندرگپت موریہ سے ہارنے والے سکندر کو عظیم بتا دیا ۔ مورخین ان معاملات پر خاموش ہیں کیونکہ سچائی ہندوستانی باشندوں کے ذہن میں آئے گی تو ہندوستان پھر سے کھڑا ہوجائے گا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا