English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور چرچ اسٹریٹ بم دھماکوں سے بھٹکل کے نوجوانوں کو جوڑنے کی سازش ؟؟؟:الزام

share with us

پریس کانفرنس میں پولس افسرنے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ان کا اس میں ہاتھ ہے بلکہ تحقیقات کے لیے ان کو لیا جارہا ہے ۔ نامہ نگاروں کے کئی سوالات کے جوابات میں وہ صرف تحقیقات جاری ہیں کہہ کر ٹال گئے۔ افسر نے بتایا کہ بنگلور سے گرفتار نوجوانوں کی شناخت سید اسماعیل آفاق، عبدالصبور، صدام حسین کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ انہوں نے ان کا تعلق انڈین مجاہدین سے جوڑتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کا تعلق اس تنظیم سے ہے ۔
تحقیقات والے گھر پر تالہ ؟؟
مقامی عوام کے بیان کے مطابق این آئی اے اور سی بی آئی کی ٹیم نے قریب دو بجے تنگن گنڈی کراس روڈ پر واقع دارالخیر محمد حسین کے گھرآئے ، گھر پر تالا تھا، اس کو توڑ دیا گیا، مقامی پولس میں سے صرف سی پی آئی پرشانت نائک اور آئی بی کے تین افسران کے ساتھ گھر میں گھسے ،شہر کے میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے پر کوئی جواب نہیں ملا، کسی میڈیا کو بھی گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پھر لگ بھگ شام تک چھا ن بین کرنے کے بعدپوری ٹیم گھر سے باہر آئی ۔ جب کہ اس سے پہلے ہی بنگلور میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا جاچکاتھا کہ اس گھر میں بھی دھماکہ خیز مادہ ملا ہے۔ جب کہ بھٹکل میں پورے اُترکنڑا ضلع کے میڈیا احباب ہونے کے باوجود ضبط کئے گئے دھماکہ خیز مادے کو دکھایا نہیں گیا۔
اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون کا پاس ولحاظ رکھتے ہیں، اور جس طرح این آئی اے کو گھر میں تالہ توڑ کر گھسنے کی اجازت ہے ، ان پر بھی لازمی ہے کہ وہ عوام کو بتائیں یا میڈیا کو بتائیں کہ گھر میں کیا ہے ۔ اس سے لوگوں کے شکوک و شبہات بڑھتے ہیں، بھٹکل کو بے وجہ بدنام کیا جاتا ہے ۔ 
تنظیم کے نائب صدر ایس ایم پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قریب دو بجے ہم لوگ یہاں پہنچے ، پڑوسیوں سے پوچھا گیا تو بتایا کہ کچھ لوگ گھر میں گھس کر چھان بین کررہے ہیں، ابھی تک لوگوں کو نہیں بتایا گیا ہے کہ کیا ہورہاہے ، ہم محسوس ہورہاہے کہ کوئی منصوبہ بند طریقے سے چھان بین کی جارہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا