English   /   Kannada   /   Nawayathi

12جنوری کوبھٹکل میں کل ہند تعلیمی سیمینار

share with us

اس میں ملک بھر کے ڈھائی سو کے قریب ماہرین تعلیم اور علماء دین کی شرکت کی توقع ہے اس اہم تاریخی وتعلیمی سیمینار کی صدارت عالم اسلام کے نامور عالم دین وصدر اکیڈمی وناظم ندو ۃ العلماء لکھنؤحضرت مولانا سید محمد رابع صاحب حسنی ندوی دامت برکاتہم فرمائیں گے، سیمینار کے دوسرے دن انشاء اللہ بعد نماز عشاء ایک جلسہ عام بھی تنظیم گراونڈ نوائط کالونی میں ہوگا جس میں اکیڈمی کے زیرِ اہتمام کل ہند سطح پر منعقد ہونے والے اسلامیات کے امتحانات میں ممتاز کامیاب طلباء کے درمیان گولڈ میڈل و انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔
یاد رہے کہ امسال اسلامیات کے اکیڈمی کے ان امتحانات میں الحمدللہ ملک بھرسے اٹھانوے ہزار(98000)سے زائد طلباء نے شرکت کی ہے سیمینار اور جلسے عام میں حضرت مولانا سید محمد واضح رشید صاحب ندوی معتمد تعلیم ندوۃ العلماء لکھنؤ ،مولانا سفیان صاحب قاسمی مہتمم دارالعلوم دیوبند وقف ،ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب چیرمین انجمن اسلام ممبئی،منور پیر صاحب چیر مین اعظم ایجوکیشنل کیمپس پونہ،پروفیسرمحمد سلیمان صاحب صدیقی سابق وائس چانسلرعثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد وغیرہ جیسے علماء اور ماہرین تعلیم بھی انشاء اللہ شریک ہورہے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا