English   /   Kannada   /   Nawayathi

تنظیم کی جانب سےکلمات تشکر

share with us

اس تاریخی اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں صرف ہمارا ہی حصہ نہیں ہے۔ چاروں مرکزی ادارے اور دیگر اداروں کے ساتھ علماء کرام ، خطباء حضرات ، ائمہ مساجد ، تمام مساجد کے عہدیداران ،اراکین ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور بھٹکل کے تمام اسپورٹس سنٹروں اور ان کے والنٹئیروں نے اس اجلاس کو کامیاب بنا نے میں انتہائی اہم رول ادا کیا ہے ۔ان تمام حضرات کی کوشش ، محنت، فکر، خیر خواہی اور دعاؤں کے نتیجہ میں یہ تقریبات کا میابی سے ہمکنار ہوئی ہیں ۔ساتھ ہی میڈیاکے تمام احباب کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے اس تاریخی اجلاس کو اپنے اخبار میں تصاویر /ویڈیو اور نیوز کوریج کو بروقت شائع کرکے اجلاس کی تشہیر میں اہم رول اداکیا ۔ اللہ تعالیٰ قوم کے اس محبوب ادارے کے تئیں ان کی پر خلوص محبت اور اس سے انکی وابستگی اور اس کے لئے جاں نثاری کے جذبات کو بے انتہاقبول فرمائے ۔ تماموں کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے ۔ اور اس کے بہترین نتائج سے قوم وملت کو مستفیض فرمائے ۔ آمین 
ہم اندرونِ ہند وبیرونِ ہند کی تمام جماعتوں اور عہدیداران واراکین کا بھی خصوصی طور پر تہہ دل سے شکر یہ ادا کر تے ہیں جنھوں نے اس تاریخی اجلاس کے انعقادکے لئے ہمیں اپنی طرف سے ہر طرح کا بھر پور تعاون دیا اور اپنی کاروبار ی مصروفیات کو پسِ پشت ڈال کر اس جشن میں شریک ہو نے کے لئے دور دراز مقامات سے بھٹکل تشریف لا کر تمام پروگراموں میں ہمارا ساتھ دیا اور ہماری حوصلہ افزائی کی ۔ تنظیم سے ان کی محبت ووابستگی کو ہم قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کے جذبات کو بے انتہا قبو ل فرمائے ۔ آمین
ہم عوام الناس کا بھی تہہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے کثیر تعداد میں ہمارے جلوس اور تمام پروگراموں میں شرکت کی اور انتہائی سنجیدگی ، نظم وضبط اور ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہایت پُر امن اور خوشگوار ماحول میں اس تاریخی جشن کی تمام کارروائیوں کو بحسن وخوبی اختتام تک پہنچانے میں ہمیں تعاون دیا۔ 
اللہ تعالیٰ اس اتحاد کو اور مضبوطی عطا فرمائے اور قوم وملت کے حق میں اس اجتماع کو مفید بنائے ۔ آمین 
جنرل سکریڑی

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا