English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمان : سمندری طوفان

share with us

مسقط:03 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) عمان کے ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ‘شاہین’ نے تباہی مچا رکھی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث عمانی ساحلی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی شہری سیلابی ریلے میں پھنسے ہیں۔

مناظر میں دیکھا گیا کہ عمان کے کسی علاقے میں متعدد لوگ آپس میں ایک دوسرے کو جکڑے کھڑے ہیں تاکہ سیلابی ریلے میں بہہ نہ جائیں لیکن بدقسمتی سے ان کی یہ کوشش زیادہ دیر کام نہ آسکی۔

بعد ازاں مذکورہ افراد کا اتحاد ٹوٹا اور تمام لوگ لڑکھڑا گئے، ویڈیو میں ایک شخص کو بہتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ تھوڑے ہی فاصلوں پر ایک تیرتی ہوئی گاڑی بھی نظر آئی۔

مکمل مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید نہ ہوسکے جس کے باعث یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان افراد کے ساتھ کیا ہوا۔ قبل ازیں شہری دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے متعدد پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان ‘شاہین’ خلیجی ملک عمان کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں نظام زندگی درہم برہم ہے، کئی علاقے سیلاب کا سامنا کررہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا