English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضمنی انتخابات : بھوانی پور سیٹ پر ممتا بنرجی کی شاندار جیت ،

share with us

: 03 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہائی پروفائل بھوانی پور ضمنی انتخاب میں 58 ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کرکے وزیراعلیٰ کا عہدہ برقرار رکھا۔

مغربی بنگال ضمنی انتخابات میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار پرینکا ٹبریوال کو 58 ہزار 832 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

اس کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) کے شریجیوا وشواس تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ بھوانی پور اسمبلی نشست سے ممتا بنرجی کی یہ تیسری جیت ہے

سنہ 2011 میں ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے ضمنی انتخاب میں سی پی آئی (ایم) کی نندنی مکھرجی کو 54 ہزار 213 ووٹوں سے شکست دی تھی اس کے بعد 2016 اسمبلی انتخابات میں انہوں نے کانگریس کی دیپا داس منشی کو 25 ہزار 301 ووٹوں سے شکست دے کر دوسری جیت حاصل کی تھی جبکہ رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے نندی گرام حلقہ اسمبلی سے الیکشن لرا تھا لیکن وہ ٹی ایم سی باغی رہنما اور بی جے پی امیدوار شبھیندو ادھیکاری سے قریبی مقابلے میں شکست کھا گئی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا