English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں منفرد سیاحتی منصوبہ (دلکش تصاویر جاری)

share with us

ریاض: 29 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع) سعودی کمپنی مملکت میں ایسے انوکھے سیاحتی منصوبے(ڈیزرٹ راک) پر کام کررہی ہے جو دنیا بھر سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریڈ سی ڈیویلپمنٹ نامی کمپنی نے اپنے پراجیکٹ سے متعلق تصوراتی تصاویر شایع کی ہیں۔ یہ ایک طرح سے مذکورہ منصوبے کا ڈیزائن ہے، یہ پہاڑی ریزورٹ سعودی عرب کے مغربی ساحلی علاقے میں تیار کیا جائے گا۔ ڈیزرٹ راک میں سیاحوں کے لیے ماحول دوست سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کمپنی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کو ایسا سیاحتی پروگرام دیں جس کی بدولت وہ مملکت میں غیر دریافت شدہ قدرتی مناظر کے حسن سے لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اس پہاڑی ریزورٹ سے سیاح تاحد نگاہ دلکش اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے، یہاں آنے والے لوگ اپنے تجربات کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے۔

خیال رہے کہ یہ ریزورٹ پہاڑ 48 بنگلوں اور 12 ہوٹل ونگز پر مشتمل ہوگا، یہاں آنے والے سیاح اعلیٰ درجے کی رہائش کا لطف اٹھائیں گے، چند کمرے پہاڑ کی چٹان چیر کر بنائے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا