English   /   Kannada   /   Nawayathi

آدھے گھنٹے کے وقفہ میں ویکسین کے دو ڈوز لینے والی ۸۴ سالہ خاتون کے ساتھ کیا ہوا ؟؟

share with us

:18ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع)کیرالہ کی ایک 84 سالہ خاتون کو 30 منٹ کے فرق سے کووڈ ویکسین کی دونوں خوراک دے دی گئیں۔ واقعہ ایرناکولم ضلع کے الوا واقع سرکاری اسپتال کا ہے۔ ٹیکہ کاری کے لیے اپنے بیٹے کے ساتھ گئی تھندمّا پپو نے کہا کہ ’’مجھے پہلی خوراک دی گئی اور میں کمرے سے لوٹ آئی اور جب میں باہر تھی تو میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ میں اپنے جوتے بھول گئی ہوں۔ اس لیے جب میں جوتے لینے کے لیے لوٹی، تو ایک خاتون افسر آئی اور مجھ سے کہا کہ جوتے چھوڑو اور اندر آؤ۔‘‘

پپو نے آگے کہا کہ ’’اس نے میری بات سننے کی بھی ضرورت نہیں سمجھی اور وہ مجھے اندر لے گئی اور مجھے ایک کرسی پر بیٹھنے کے لیے کہا اور جیسے ہی میں نے ایسا کیا، ایک دوسری خاتون آئی اور مجھے دوسرا شاٹ دے دیا۔‘‘ بعد میں جب اس نے بار بار دو خوراک ملنے کی بات کہی تو اسے ایک گھنٹے کے لیے ایک کمرے میں بیٹھنے کو کہا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جب ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، تو اسے گھر لوٹنے کی اجازت دی گئی۔ تھندمّا پپو کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد طبی افسران نے اسے کئی بار فون کیا یہ پتہ لگانے کے لیے کہ وہ کیسی ہے۔ اس نے فون کرنے والوں کو بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ مہینے قبل اسی طرح کا واقعہ الاپوژا ضلع میں بھی پیش آیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا