English   /   Kannada   /   Nawayathi

امید ہے جرمنی مالی امداد فراہم کرے گا، طالبان کا دعویٰ

share with us

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جرمن شہریوں کو افغانستان میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جرمنی ان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرے گا اور ملک کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے مالی امداد بھی فراہم کرے گا۔ جرمن روزنامہ ولٹ ام زونٹاگ کے ساتھ گفتگو میں مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جرمنوں کو ہمیشہ ہی خوش آمدید کہا گیا تھا تاہم ’بدقسمتی‘ سے افغان جنگ میں وہ امریکا کے اتحادی بن گئے۔ تاہم اس جنگجو گروپ کے ترجمان نے کہا کہ ’اب انہیں معاف‘ کر دیا گیا ہے‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا