English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل: جیل سے چھ فلسطینی قیدی فرار

share with us

اسرائیل کی ایک ہائی سکیورٹی جیل سے چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے پیر کے دن بتایا کہ ان کا تعلق ایک جنگجو گروہ سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فرار ہونے والوں میں سے پانچ اسلامک جہاد نامی تحریک کے رکن ہیں جبکہ ایک فتح پارٹی سے وابستہ ایک جنگجوگروپ کا سابق کمانڈر ہے۔ یہ واقعہ شمالی اسرائیل میں واقع گلباؤ نامی جیل میں رونما ہوا، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا