English   /   Kannada   /   Nawayathi

پورے جنوبی افغانستان پر طالبان کا قبضہ ،امریکہ بھی طالبان سے منت سماجت کو مجبور !

share with us

:14 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کی رفتار میں اچانک تیزی آگئی ہے۔   ملک کی سابق حکمراں تنظیم گزشتہ  ۲۴؍ گھنٹوں  میں افغانستان کے دوسرے اور تیسرے سب  سے  بڑے شہروں ہرات اور قندھار کو بھی فتح کرلیا ہے۔  اس کی بنیاد پر اندازہ لگایا جارہاہے کہ مہینے بھر میں وہ کابل پر بھی قابض ہوسکتےہیں۔  طالبان کی ان پیش قدمیوں کی وجہ سے ملک کے دارالحکومت کابل کا رابطہ کئی شہروں سے کٹ گیا ہے جبکہ ہرات اور قندھار کی فتح کے بعد پورے جنوبی افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہوگیاہے۔  افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی صوبائی دارالحکومت پر بڑھتے قبضے کے دوران امریکہ نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ملک کا کنٹرول سنبھال لیتے ہیں تو امریکی سفارتخانے پر حملہ نہ کریں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی مذاکرات کار طالبان سے یقین دہانی چاہتے ہیں کہ اگر وہ امداد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کی صورت میں وہ دارالحکومت کابل میں موجود امریکی سفارتخانے کو نشانہ نہ بنائیں۔اس ضمن میں طالبان کی جانب سے تیزی سے پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی زیر سربراہی امریکہ اور طالبان میں مذاکرات جاری ہیں۔
 امریکہ کے انخلاء کے اعلان کے بعد طالبان کی اس  پیش قدمی نے پوری دنیا کو فکرمند کردیا ہے۔ برطانیہ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے نکل کر امریکہ نے مصیبت کھڑی کردی ہے۔ دوسری جانب ہندوستان نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو صلاح دی ہے کہ پروازیں بند ہونے سے قبل وہ وطن لوٹ آئیں۔  فغانستان  کے ۳۴؍ صوبوں میں سے  ۱۲؍ صوبوں کے دارالحکومت پر طالبان قابض ہوچکے ہیں ۔ حربی لحاظ سے اہمت کے حامل  شہروں غزنی اور ہرات پر قبضے کے بعد  کابل کے محاصرے میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے کٹ گیا ہے۔  طالبان نے جمعہ کوافغانستان کے تیسرے بڑے اور اہم شہر ہرات کے گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ شمال مغربی صوبے بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نوائے پر بھی طالبان قابض ہوچکے ہیں۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا