English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجلی (ترمیمی) بل 2021: فیڈرلزم کے تابوت پر ایک اور کیل۔ ایس ڈی پی آئی

share with us

نئی دہلی:11 اگست 2021(فکروخبر/ پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  (SDPI)کے قومی جنرل سکریٹری کے ایچ عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مجوزہ بجلی (ترمیمی) بل 2021 مکمل طور پر عوام دشمن ہے اور بر سر اقتدار پارٹی کا ملک کو سرمایہ داروں دوستوں کو فروخت کرنے کا ایک حصہ ہے۔ بجلی آئین کی کانکرنٹ لسٹ کے تحت آتی ہے اور اس لیے مناسب مشاورت اور ریاستوں کی شمولیت کے بغیر اس میں کوئی ترمیم ریاستوں کے آئینی حقوق پر حملہ ہے۔ مجوزہ بل وفاقیت کے تابوت پر ایک اور کیل ہے۔ این ڈی اے حکومت اپنی دوسری مدت میں ملک کے قوانین کو دوبارہ لکھنے اور نئے قوانین اور پالیسیاں لانے میں مصروف ہے جو آر ایس ایس کے نظریے کے مطابق اور اس کے سرمایہ دار دوستوں کے حق میں ہیں۔ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگز کو ایک ایک کرکے کارپوریٹ کمپنیوں کو فروخت کیا گیا ہے۔ کسان قوانین میں ترمیم کرکے کسانوں کو نقصان اور اجارہ داریوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ لیبر قوانین میں ترمیم کی گئی تاکہ صنعتی اداروں کی مدد کی جاسکے اور یہاں تک کہ مزدوروں کے بنیادی حقوق سے بھی انکار کیا جاسکے۔ مجوزہ بجلی ترمیمی بل بھی ایک ایسا قدم ہے جس سے کارپوریٹ کمپنیوں کو بجلی کی تقسیم کے شعبے میں داخل ہونے میں مدد ملے گی۔ یہ تمام ترامیم اور نئے قوانین کا تعارف ریاستوں یا دیگر اسٹیک ہولڈرس سے مشورہ کیے بغیر کیا گیا جو کہ بالکل آمرانہ اور ملک کی وفاقی نوعیت کے خلاف ہے۔ ترمیم میں بجلی کی تقسیم کی لائسنس رد کرنے کی تجویز ہے اس وقت بیشتر ریاستوں میں سرکاری ملکیتی تقسیم کار کمپنیوں کے زیر کنٹرول ہے۔ یہ ترمیم نجی کمپنیوں کو تقسیم کے شعبے میں داخل ہونے میں سہولت فراہم کرے گی اور پہلے ہی سے نقصان اور قرض کے ساتھ جدوجہد کرنے والی سرکاری ملکیتی تقسیم کاروں کو مزید کمزور کرے گی۔ منافع خور نجی کمپنیاں تجارتی اور صنعتی صارفین کو ترجیح دیں گی اور گھریلو صارفین کے پاس سرکاری ملکیتی تقسیم کاروں کی خدمت کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہوگا۔ کراس سبسڈی جس کے ذریعے گھریلو صارفین کم نرخوں پر بجلی سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہ ختم ہوجائیں گے اور انہیں کمرشیل اور صنعتی صارفین کے ادا کردہ وہی نرخ بھی ادا کرنے ہوں گے جس کا فیصلہ نئے نجی کمپنیاں کریں گے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری کے ایچ عبدالمجید نے اختتا م میں کہا ہے کہ بجلی ترمیمی بل لوگوں کے لیے نقصان دہ ہے اور اس لیے ایس ڈی پی آئی ان ترامیم کی سخت مخالف کرتی ہے اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ متنازعہ بل پیش کرنے گریز کرے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا