English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم مخالف نعرہ بازی معاملہ میں گرفتار بی جے پی رہنما کو ملی ضمانت

share with us

:11 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)دہلی کے جنتر منتر پر ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلمانوں کے خلاف پرتشدد نعرے لگانے کے معاملہ میں گرفتار کئے گئے بی جے پی لیڈراشونی اپادھیائے کو آج ضمانت مل گئی۔

کل پانچ دیگر افراد کے ساتھ اشونی کو گرفتار کیا گیا تھا اور مذہب دشمنی پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا۔ اتوار کو ہونے والے احتجاج کی ویڈیو آن لائن گردش کرنے کے باوجود پولیس کی کارروائی میں دو دن کی تاخیر پر بھی سوالات اٹھے تھے

دہلی کی ایک عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان سے 50 ہزارروپئے جمع کرنے کو کہاہے ۔

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیان بازی کی ویڈیو سوشل میڈیاپر گردش کرنے کے بعد ان افراد کے خلاف کارروائی کی گئی حالانکہ ابتداء میں دہلی پولس نے ویڈیو موجود ہونے کے باوجود نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا تھا جس پر بھی دہلی پولس کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے ، یہ نعرہ بازی جنتر پر منتر ہوئی جو پارلیمنٹ اور ملک کے اعلیٰ سرکاری دفاتر سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اپنے حکم میں ، عدالت نے کہا کہ ریکارڈ میں ایسا کچھ نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہو سکے کہ "مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے لیے مبینہ نفرت انگیز تقریر درخواست گزار/ملزم کی موجودگی میں کی گئی تھی"۔ عدالت نے ضمانت منظور کراتے ہوئے یہ دلیل  بھی دی کہ  اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ ملزم شہر چھوڑ جائے

جج نے کہا ، "کوئی شک نہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے سازش کی گئی ہے اور تفتیش ایک ابتدائی مرحلے پر ہے۔ تاہم ، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ شہری کی آزادی محض دعووں اور اندیشوں پر کم کی جائے۔"

مسٹر اپادھیائے کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ وہ نعرے بازی کے دوران موجود نہیں تھے کیونکہ وہ اس وقت تک جائے احتجاج چھوڑ چکے تھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا