English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجیہ سبھا میں ذات پرمبنی مردم شماری کا مطالبہ

share with us

:11 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)راجیہ سبھا میں پارٹی کے جذبہ سے بالا تر ہوکر تمام سیاسی جماعتوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کی مانگ کرتے ہوئے آج کہا کہ اس کے بغیر اعدادو شمار کی عدم موجودگی میں پسماندہ طبقہ کو ریزرویشن کا مکمل فائدہ نہیں مل سکتا۔

دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) ذات کی فہرست بنانے کا حق ریاستوں کو دینے سے متعلقہ آئین کی 105ویں ترمیم بل پر راجیہ سبھا میں بحث کے دوران مختلف جماعتوں کے اراکین نے کہاکہ ذات پر مبنی مردم شماری سے یہ پتہ چل سکے گا کہ لوگوں کی اصل حالت کیا ہے۔

کس ذات کی کتنی آبادی ہے اور کس پیشہ سے منسلک ہیں نیز ان کی تعلیم کی اور اقتصادی صورتحال کیا ہے۔

اس سے پہلے سماجی انصاف اورامپاورمنٹ کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے لوک سبھا سے منظور اس بل کو ایوان میں پیش کیا اور کہاکہ اس کے پہلے آئین (127ویں ترمیم) بل کا نام تبدیل کرکے آئین (105ویں ترمیم) بل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ ریاستوں کو او بی سی کی فہرست بنانے کا اختیاردیا جارہا ہے۔ اس سے میڈیکل داخلہ میں او بی سی کے لئے چار ہزار سیٹوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا