English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلاق نے گھٹا دی بل گیٹس کی ریٹنگ ، جانئے کیسے

share with us

واشنگٹن:10 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع) طلاق کے بعد بل گیٹس کی دولت میں نمایاں کمی آئی ہے، اور وہ امیر ترین افراد کی فہرست میں نیچے چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 27 برس کا ازدواجی تعلق ختم ہونے کے بعد دنیا کی ارب پتی شخصیت بل گیٹس کی دولت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، مائیکروسافٹ کے بانی دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

امریکی جریدے فوربز کی مرتب کردہ دنیا کی امیر ترین افراد کی فہرست میں بل گیٹس کا نام پانچویں نمبر پر ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ارب پتی شخصیات کی فہرست میں بل گیٹس کا نام ٹاپ تین میں نہ ہونے کی بنیادی وجہ ان کی میلنڈا فرنچ گیٹس سے طلاق ہے۔

بِل گیٹس 1987 کے بعد سے سرفہرست ارب پتیوں میں سے ایک رہے ہیں، فوربز کی فہرست شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب وہ تیسرے نمبر سے نیچے آ گئے ہیں، اس وقت بل گیٹس کے کُل اثاثوں کی مالیت 129 اعشاریہ 6 بلین ڈالر ہے، جب کہ فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ 132 بلین ڈالر کے ساتھ فوربز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

واشنگٹن کے قوانین کے مطابق شادی شدہ زندگی کے دوران ایک جوڑا جو بھی جمع کرتا ہے اس پر دونوں کا برابر کا حق ہوتا ہے، تاہم اگر دونوں فریقین اس پر اتفاق کریں اور عدالت اسے مناسب سمجھے تو علیحدگی کے کانٹریکٹ میں تقسیم کا فیصلہ اس سے ہٹ کر کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بِل گیٹس، اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے تین مہینے پہلے طلاق کا اعلان کیا تھا، اور اب ان کی 27 سالہ شادی شدہ زندگی کا حتمی طور پر اختتام ہوگیا ہے۔

واشنگٹن کے قوانین کے تحت طلاق کی درخواست دائر کروانے سے لے کر اس پر حتمی فیصلہ سنائے جانے کے درمیان 90 دن کا دورانیہ ہوتا ہے۔ عدالتی ریکارڈز میں بتایا گیا ہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا میں سے کوئی بھی اپنا نام نہیں بدلے گا نہ ہی ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو مالی معاونت دینے کا قائل ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا