English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیگاسس معاملہ: سُپریم کورٹ کا متوازی بحث سے بچنے کا مشورہ

share with us

:10 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)پیگاسس مبینہ جاسوسی معاملے پر سماعت کے دوران چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس وِنیت سرن اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کہا کہ کسی کو حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ ہر ایک کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنا معاملہ پیش کرے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیگاسس مبینہ جاسوسی کے مقدمے پر متوازی دلائل دینے سے گریز کریں۔

اس پر سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل، جو درخواست گزار این رام اور ششی کمار کی جانب سے پیش ہوئے تھے، نے کہا کہ 'میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ جو معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر باہر بحث نہیں ہونی چاہیے۔

جسٹس این وی رمنا نے پیگاسس کیس کی تحقیقات سے متعلق 9 درخواستوں پر حکومت سے ہدایات طلب کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کو 16 اگست تک کا وقت دیا ہے۔

نو درخواستوں میں مبینہ پیگاسس جاسوسی کیس کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا