English   /   Kannada   /   Nawayathi

انگریز چھوڑو تحریک کے طرز پر بی جے پی کرسی چھوڑوتحریک چلانے کی ضرورت : پرینکا گاندھی

share with us

:10 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہےکہ جس طرح سے ملک کے لوگوں کا استحصال کرنے والی برطانوی حکومت کے خلاف بابائے قوم مہاتما گاندھی نے 'انگریزو ہندوستان چھوڑو" تحریک چلائی تھی، اسی طرز پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے باہر کرنے کے لئے 'بی جے پی کرسی چھوڑو' تحریک چلائی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی آواز ہے اور ملک کے لوگ بی جے پی سے آزادی چاہتے ہیں، اس لئے 'بی جے پی کرسی چھوڑو' تحریک ضروری ہے۔

محترمہ پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "یہ ہندوستان چھوڑو تحریک کے 'کرو یا مرو' نعرے سے ترغیب یافتہ ہے۔ یہ عوام کی آواز ہے"۔انہوں نے مزید کہا کہ "لوگ بے روزگاری، بھوک، مہنگائی، بدعنوانی، کسانوں سے وعدہ خلاف کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بی جے پی کرسی چھوڑو"۔

کانگریس کی قیادت نے ہر معاملہ پر عوامی تحریک چلائی ہوئی ہے جس میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی پیش پیش ہیں ۔ ملک میں چاہے لڑکیوں کی عصمت دری کا معاملہ ہو، دلتوں کے حقوق کا معاملہ ہو، غریبی ہو، بے روزگاری ہو یا کورونا وبا میں ہوئی بد انتظامی کا معاملہ ہو ہر معاملہ پر کانگریس پیش پیش ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا