English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا میں 15 اگست سے ویکسینیٹڈ افراد کو لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت

share with us

:09 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)ٹوزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو  فیس بک لائیو پر مہاراشٹر کے عوام سے خطاب کرتے ہوئےلوکل ٹرینوں میں عام شہریوں کیلئے   سفرکی مشروط اجازت کا اعلان کیا، ساتھ ہی بتایا کہ عبادتگاہوں ، مالس ، ریسٹورنٹس اور دیگر کاروبار  کے تعلق سے فیصلہ پیر کو ٹاسک فورس کی میٹنگ میں  کیا جائےگا۔  وزیراعلیٰ  نے ریاست کے عوام کو کورونا کے خلاف احتیاطبی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی تلقین کی اور  انگریزوں کی طرح کورونا کو بھی ملک سےنکال باہر کرنے  کےعزم کا اظہار کیا۔ 
ٹرین میں سفر کیلئے دونوں ٹیکے لگوانا ضروری
  وزیراعلیٰ  نے عوام سے خطاب میں اعلان کیا کہ جن  شہریوں نے کورونا سےتحفظ  کےٹیکے  کے دونوں    ڈوز لگوا لئے ہیں اور  دوسرے ڈوز کو ۱۴؍ دن گزر چکے ہیں ، انہیں یومِ آزادی  یعنی  ۱۵؍ اگست سے ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں سفر کی اجازت  ہوگی۔ اس کے لئے شہریوںکو مہاراشٹر حکومت کے موبائل ایپلی کیشن پر رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہاراشٹر میں مذہبی مقامات اور شاپنگ مالس کھولنے اور ریسٹورینٹس اور دیگر کاروباریو ں کو راحت دینے کے تعلق پیر (۹؍ اگست) کو ریاستی ٹاسک فورس کی اہم میٹنگ منعقد کی جارہی ہے اس میٹنگ کے بعد فیصلہ کیاجائے گا۔
ٹرین میں سفر کیلئے ایپ میںرجسٹریشن
  وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جن افراد نے دونوں  ٹیکے لگوالئے ہیں انہیں لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت حاصل کرنے کیلئے ایک ایپ پر رجسٹریشن کرنا ہوگا  اوراس میں ٹیکہ کاری کی تفصیل  درج کرنی ہوگی ۔ جن شہریوں کے پاس موبائل فون نہیں ہے ان کے رجسٹریشن کیلئے میونسپل کارپوریشن  کے وارڈ آفس اور اسی طرح ریلوے اسٹیشنوں پر آف لائن رجسٹریشن کا نظم کیا جائے گا۔ رجسٹریشن  کے بعد  انہیں کیو آر کوڈ والا فوٹو پاس دیا جائے گا جس کو دکھا کر  وہ  لوکل ٹرین میں سفر کرنے  کے مجاز ہوںگے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹیکہ لگوائیں اور لوکل ٹرین میں سفر کریں ، فرضی پاس یا بلا ٹکٹ سفرکرنے کی کوشش نہ کریں۔
  دفتر وزیراعلیٰ  کے مطابق ریاست میں اب تک ۴؍ کروڑ ۶۳؍ لاکھ ۷۶؍ ہزار شہریوں نے کورونا سے تحفظ کا ٹیکہ لیا ہے۔ اس میں پہلا ٹیکہ لگانے والے شہریوں کی تعداد ۳؍ کروڑ ۴۵؍ لاکھ ۳۰؍ ہزار ۷۱۹؍ جبکہ دونوں ٹیکے  لگوانے والے شہریو ں کی تعداد ایک کروڑ ۱۸؍ لاکھ ۴۶؍ ہزار  ۱۰۷؍ ہے۔ 
مذہبی مقامات کھولنے سے متعلق آج فیصلہ متوقع
 مذہبی مقامات کو کھولنے کا مطالبہ ممبئی میں  شدت سے کیا جارہاہے۔اس تعلق سے وزیراعلیٰ  نے بتایا کہ ’’ پیر کو ریاستی ٹاسک فورس کی میٹنگ منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں مذہبی مقامات ، شاپنگ مالس  اور ریسٹورنٹ کو کھولنے کے تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘ واضح رہے کہ ممبئی میں جانچ میں کورونا پازیٹیو ملنے والے شہریوں کی شرح ایک فیصد کے آس پاس ہے جس کی بنیاد پر شہر میں عائد پابندیوں پر اب سوال اٹھنے لگے ہیں تاہم ریاستی حکومت کسی بھی طرح کی بداحتیاطی سے بچنے کیلئے  پھونک پھونک کر قدم رکھ رہی ہے۔ 
انگریزوں کی طرح کورونا کو بھی نکال باہر کرناہے
 وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس یوم آزادی پر کورونا سے ریاست کو محفوظ رکھنے کا عہد کریں ۔ انہوں نے کورونا کے خلاف جنگ کو جنگ آزادی سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جس طرح  ۷۵؍ سال قبل انگریزوں کو ملک سے باہر نکالا گیا تھا اسی طرح ہمیں کورونا کو ریاست اور ملک سے باہر نکالنا ہے ۔‘‘
 مراٹھا ریزرویشن پر وزیراعلیٰ کی صفائی
  مراٹھا ریزرویشن  کے تعلق سے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ’’ کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن دینے کا اختیار  ریاستی  حکومت کا نہیں   مرکز ہے ۔ اگر مرکز ریاستی حکومت کو یہ اختیار دے تب بھی جب تک  ۵۰؍ فیصد سے زیادہ ریزرویشن نہ دینے کی  شرط  میں نرمی نہیں لائی جاتی تب تک    مزید ریزرویشن دینا ممکن نہیں ہے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا