English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولس اسٹیشن میں انسانی حقوق کو سب سے زیادہ خطرہ,پولس کی زیادتیوں پر قابو پانا ضروری : چیف جسٹس آف انڈیا

share with us

:09 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)قومی سطح پر پولیس افسران کو حقوق انسانی  کے تعلق سے حساس بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا  این وی رامنا نے اتوار کو بلاکسی تامل کے کہا ہے کہ حقوق  انسانی کو سب سےزیادہ خطرہ پولیس اسٹیشنوں میں ہوتا ہے جہاں مراعات یافتہ اہم شخصیات بھی ’’تھرڈ ڈگری برتاؤ‘‘ سے نہیں  بچ پاتیں۔  انہوں نےکہا کہ  پولیس کی زیادتیوں پر قابو پانے کیلئے  ضروری ہے کہ شہریوں کو حراست کے دوران قانونی امداد کے حق اور مفت قانونی امداد  کی فراہمی سے واقف کرایاجائے۔  جسٹس رامنا نے  کہا ہے کہ اس ضمن میں ابتدائی قدم یہ ہو سکتا ہے کہ ہر پولیس اسٹیشن میں  ڈسپلے بورڈ اور باہر ہورڈنگ لگائی جائے۔ انہوں نے اس ضمن میں  نیشنل لیگل سروس اتھاریٹی آف انڈیا (نالسا)  کوبھی اپنی ذمہ داری اداکرنے اور ملک گیر سطح پر پولیس افسران کو حقوقِ انسانی کے تئیں حساس بنانے   کی جانب توجہ دینے کی تلقین کی۔  

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو قانونی مدد کے آئینی حق اور پولس کے مظالم کو روکنے کے لیے مفت قانونی امداد کی فراہمی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے وسیع تشہیر ضروری ہے۔ اس موقع پر نالسا کے کارگزار صدر اور ساتھی جج اودے امیش للت بھی موجود تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا