English   /   Kannada   /   Nawayathi

  تقریب اجراء ”آئینہ صحافت“ انصاری احسان الرحیم کی صحافتی کتاب 

share with us



مالیگاؤں :06جولائی 2021(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے سنیئرصحافی انصاری احسان الرحیم کی تخلیق کردہ صحافتی کتاب بعنوان”آئینہ صحافت“ کا اجراء 11جولائی2021بروز اتوار کو صبح 11بجے  بمقام اسکس ہال، اے ٹی ٹی اسکول کے سامنے،مالیگاؤں میں عمل میں آ رہا ہے۔ اس کتاب میں موصوف کی چالیس سالہ صحافتی خدمات کو پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں بنیادی صحافتی اصولوں سے لیکر ماضی و موجودہ صحافت پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ اس کتاب میں صحافتی، سیاسی، سماجی، فلاجی، تعلیمی، دینی و ملی سرگرمیاں،  فیچر اسٹوریز، انٹرویو ز اور دیگر اہم خبروں کو تاریخی دستاویز کی شکل دی گئی ہے۔

تقریب اجراء ”آئینہ صحافت“ کی صدارت ریاست مہاراشٹر کے معروف و بزرگ صحافی سرفراز آرزو(مدیر، ہندوستان ممبئی) فرمائیں گے۔ اس پروگرام میں بطور مہمانان خصوصی ڈاکٹر سعید فارانی(معروف سرجن)، سنیئر ٹی وی جرنلسٹ امتیاز خلیل، متین حفیظ (ٹائمز آف انڈیا ممبئی)، ندیم عصران (نمائندہ انقلاب، ممبئی)، سید شارق نقشبندی (مدیر اعلیٰ، ایشیاء ایکسپریس، اورنگ آباد)، جمیل شیخ (ایڈیٹر، کاوش جمیل، اورنگ آباد)، مفتی محمد ہارون ندوی(ڈائریکٹر وائرل نیوز جلگاؤں) اور پروفیسر راغب دیشمکھ (آکولہ) کو مدعو کیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں بطور مہمانان کرام میں حضرت مولانا عبدالاحد ازہری(قاضی شریعت)، حضرت مولانا ادریس عقیل ملی و قاسمی (شیخ الحدیث معہد ملت)، حضرت مولانا عمرین محفوظ الرحمانی(جنرل سیکریٹری، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ)، جناب لطیف عزیز، مفتی محمد اسماعیل قاسمی (ایم ایل اے)، شیخ آصف شیخ رشید(سابق ایم ایل اے)، شیخ رشید شیخ شفیع(سابق ایم ایل اے)، یونس عیسی(سابق صدر بلدیہ)، اعجاز بیگ(سابق صدر بلدیہ)، مستقیم ڈگنیٹی (کارپوریٹر)، رضوان بیٹری والا (عوامی پارٹی)، رفیق شیخ افضل (سابق کارپوریٹر)، شیخ الطاف ڈرم والا(معاون کارپوریٹر)، حاجی یوسف سیٹھ نیشنل، سلیم رضوی، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، ڈاکٹر افتخار احمد، جمیل کرانتی، ڈاکٹر شفیق احمد انصاری، الحاج عبدالغفار سراج الدین منشی، حاجی مکی سیٹھ(نائب صدر، جمعیت علماء مالیگاؤں)، عبدالمالک سیٹھ بکرا(جنرل سیکریٹری جمعیت علماء مالیگاؤں)، ڈاکٹر اقبال برکی، اشفاق لعل خان، الیاس وسیم صدیقی، عبدالعزیز مقادم، ڈاکٹر مبین نذیر، ظہور بھائی زم زم (بی ایس پی)، مولوی زبیر احمد ملی و ندیمی، مفتی عامر یاسین ملی، ریاض بنکر، ریاض احمد (ناظم مسلم فنڈ)، سلیم اپسرا(اپسرا ہوٹل اینڈ ٹراویلس)، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ انصاری، ڈاکٹر مختار احمد انصاری (گلیکسی ایجنسی)، ڈاکٹر الطاف احمد (فاران ہاسپٹل)، ڈاکٹر سفیان انصاری (فاران ہاسپٹل)، امین فیضی (سابق پرنسپل)، احمد ایوبی (لیکچرار)، مولانا شکیل احمد قاسمی (دھولیہ) اور دیگر سرکردہ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

تقریب اجراء کے موقع پرشہر تمام صحافی حضرات کو بھی بطور مہمانان کرام مدعو کیا گیا ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں میں خیال انصاری (خیر اندیش)، لطیف جعفری(بزرگ صحافی)، ڈاکٹر احمد ریاض(ایڈیٹر شامنامہ)، سمیع اللہ انصاری (ہاشمی آواز)، عبدالحلیم صدیقی(بیداری)، احتشام انصاری (سینئر صحافی)، خلیل عباس(شامنامہ)، محمود اختر سراج احمد (ایڈیٹر، نشاط نیوز)، زاہد اختر (ایڈیٹر دیوان عام)، ظہور خان(اتحاد ٹائمز)، شہزاد اختر (میدان صحافت)، نسیم احمد، شکیل پترکار، لقمان انصاری (تحفظ ملت)، مشتاق احمد (محاذ و معیار زندگی)، عبدالخالق صدیقی(نعمانی ٹائمز)، عادل اکرام (سنیئر جرنلسٹ)، اظہر مرزا(نمائندہ انقلاب ممبئی)، خیال اثر(اردو ٹائمز)، یوسف رانا(شاعرو صحافی)، جمال شیخ (راشٹریہ سہارا)، حارث نذر قادری(روزنامہ)، دستگیر ایم اے، ڈاکٹر مشاہد حسین رضوی، شیخ زاہد (بیباک)، عبداللہ انصاری (ای ٹی وی بھارت اردو)، شعیب مسعود(سیف نیوز)، عطاء الرحمن نوری(نوری اکیڈمی)، عامر ایوبی(نیوز مالیگاؤں)، عزیز الرحمن نوفل، منصور اکبر (داستان شہر)، عبدالتواب انصاری (دھولیہ)، انور خان (مانو سماچار)، کاشف سمن (رسائٹ ٹوڈے)، زاہد امین (رسائٹ ٹوڈے)، جنید عالم (جنتا جواب)، عزیز اعجاز، وسیم رضا خان (ہیڈ لائن پوسٹ)، نعمان انصاری (ای ٹی وی بھارت)، صدرو اراکین اردو میڈیا سینٹر، صدرو اراکین شمالی مہاراشٹر پترکار سنگھ، صدرو اراکین ناسک ضلع اردو پترکار سنگھ، صدرو اراکین مالیگاؤں کلب اور مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا، بلاگرز، یوٹیوبرس اینڈ سوشل میڈیا رائٹرس سے اس پروگرام میں شرکت کی گذرش کی جاتی ہے۔

اس پروگرام کی نظامت معروف صحافی و ناظم مختار عدیل اور رضوان ربانی نبھائیں گے۔اس پروگرام کے الداعیان میں ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری، ساجد نعیم، زاہد ندیم اور شہاب انصاری ماسٹر شامل ہیں۔ منتظمین میں ایس این انصاری، عمران راشد، فرنود رومی، عبداللہ انصاری، ریحان اختر، وسیم موسی، رضوان ربانی، اردو سٹی پورٹل ٹیم اور ادارہ ربانی کی جانب سے پروگرام کو کامیابی و تاریخی بنانے میں تمام لوگوں سے شرکت کی گذارش کی ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا