English   /   Kannada   /   Nawayathi

بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں ۳۱ جولائی تک توسیع

share with us

نئی دہلی:30 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 جولائی تک کے لئے توسیع کر دی ہے۔ کورونا بحران کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں فی الحال محدود پیمانے پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور یہ پابندیاں 30 جون کو ختم ہو رہی تھی۔ تاہم، گھریلو پروازوں پر عائد پابندیاں پہلے ہی ختم کر دی گئی ہیں۔

ڈی جی سی اے کی طرف سے سرکلر جاری کر کے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کی جا رہی ہے۔ تاہم، مال بردار طیاروں اور ڈی جی سی اے کی جانب سے منظور شدہ پروازوں کو اس حکم سے استثنیٰ رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں 23 مارچ 2020 کو کورونا کی وبا کے بحران کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا۔ تاہم مئی 2020 کے بعد ’وندے بھارت‘ مہم اور جولائی 2020 سے کچھ چنندہ ممالک کے مابین دوطرفہ ’ایئر ببل‘ نظام کے تحت کچھ پروازوں کو چلایا جا رہا ہے۔

ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ کچھ نشان زد راستوں پر مجاز اتھارٹی کی اجازت کے ساتھ پروازوں کی نقل و حمل جاری رہے گی۔ حالانکہ ان پروازوں کے دوران ایئرلائنز کو کووڈ پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا۔ اس کے حوالہ سے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا، ایئرپورٹ آپریٹرز، بیورو آف امیگریشن کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ تاحال کئی ممالک نے ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا