English   /   Kannada   /   Nawayathi

جان پر کھیل کر بچوں کی جان بچانے والا پولس اہلکار

share with us

:29 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)برطانوی دارالحکومت لندن کے ریلوے اسٹیشن مین لگنے  والی آگ سے دو کم سن بچوں کو باحفاظت ریسکیو کرنے والے پولیس اہلکار نے سب کے دل جیت لیے۔

یاد رہے کہ لندن کے ’ایلیفنٹ اینڈ کیسل ریلوے اسٹیشن‘ میں پیر کے روز دوپہر کے وقت زور دار دھماکے کے بعد آگ لگی، جس کی شدت دیکھتے ہی دیکھتے بہت زیادہ بڑھ گئی۔

مقامی انتظامیہ نے آتشزدگی کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کیا اور جائے وقوعہ پر  آگ پر قابو پانے کے لیے 10 فائر بریگیڈ اور 70 فائر فائٹرز روانہ کردیے۔

آتش زدگی کے بارے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا، مقامی انتظامیہ نے کہا کہ آتش زدگی سنگین نوعیت کی تھی۔ لندن کے میئر صادق خان نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اس میں دھوئیں سے ایک پولیس افسر سمیت 2 افراد متاثر ہوئے ہیں، واقعے میں 6 تجارتی یونٹس، 3 کاریں اور ٹیلی فون باکس جل کر تباہ ہو گیا۔

ایک پولیس اہلکار اپنی جان پر کھیل کر اسٹیشن میں داخل ہوا اور وہاں موجود دو کمسن بچوں کو باحفاظت طریقے سے باہر نکال کر لایا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار جیسے ہی بچوں کو لے کر چند قدم چلا تو اُسی جگہ پر دھماکا ہوا، اگر تھوڑی سی دیر ہوتی تو صورت حال بہت مختلف ہوسکتی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا