English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران سے خوفزدہ اسرائیل نے امریکہ سے مانگی مدد

share with us

واشنگٹن :29 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے صدر ریوین ریولن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر ریوین ریولن نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اہم فیصلے کیے گئے۔

اسرائیلی صدر نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو 2015 کے عالمی جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کو ایران کے جوہری پلانٹ کی بندش سے مشرط کرنا چاہیئے۔

اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی صدر کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے دور حکومت میں ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے نہیں دیں گے۔

اسرائیلی صدر نے امریکی صدر کے عزم پر شکریہ ادا کرتے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایران کی مداخلت اور عسکریت پسندی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران کے ساتھ امریکا، چین، فرانس، روس، برطانیہ اور جرمنی نے 2015 میں عالمی جوہری معاہدہ کیا تھا تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی جب کہ دیگر فریقین امریکا کی واپسی کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا