English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمانوں کے خلاف بولنے والے سوامی کے سر پر ایک کروڑ کا انعام رکھنے والے حافظ فیضان کی گرفتاری

share with us

:27 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتراکھنڈ رکشا ابھیان کے بانی سوامی درشن بھارتی کا سر قلم کرنے والے کو ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کرنے والے کو سنیچر کو پولیس نے ہفتہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے بتایا کہ سرو سماج سنگٹھن کے صدر حافظ فیضان رضا نے سوامی درشن بھارتی پر مسلمانوں کے خلاف بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کا سر قلم کرکے جان لینے والے کو ایک کروڑ کا انعام دینے کا اعلان کیا جس کے بعد تھانہ عزت نگر میں حافظ فیضان کے خلاف رپورٹ درج کی گئی تھی، کل ہفتہ کو انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حافظ فیضان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تھانہ عزت نگر میں ایس آئی عشرت علی کی جانب سے ان کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور سماج میں دشمنی پھیلانے کے الزام میں رپورٹ درج کی گئی تھی۔ اس ویڈیو کے سبب لوگوں میں اشتعال اور ہندو مسلم جذبات پیدا ہوئے ہیں۔ حافظ فیضان کے دو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔ گھر پر ہی بنائے گئے ایک ویڈیو میں حافظ فیضان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتاہے کہ سوامی درشن بھارتی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ مسلمانوں کو اتراکھنڈ سے نکال کر مسجدوں پر پابندی لگادینا چاہیے لہذا جو بھی درشن بھارتی کا سر قلم کرکے لائے گا اسے ایک کروڑ کا انعام دیا جائے گا۔

قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا۔ ویڈیو ایک ٹی وی چینل پر حفاظ فیضان نے کہا کہ درشن بھارتی ہی نہیں جو اس طریقے کے بیان دے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ حافظ فیضان نے درشن بھارتی کو کھیلی بحث کا چیلنج دیتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیراعلی کو میمورنڈم بھیج کر ان کے خلاف کارروائی کی مانگ بھی کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا