English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکز نے مشورہ کیے بغیر آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا: دگ وجئے سنگھ

share with us

:26 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر آرٹیکل 370 کے خاتمے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیے بغیر یک طرفہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا۔ ڈگ وجے سنگھ نے حال ہی میں منعقدہ وزیر اعظم کی کل جماعتی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت نے پہلے ہی اس معاملے پر دیگر فریقوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا ہوتا تو اب انہیں گپکار الائنس کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ نہیں کرنی پڑتی۔

"وزیر اعظم کہا کرتے تھے کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی ختم ہوجائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا۔ کشمیری پنڈت اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج تک ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔"

انہوں نے الزام لگایا کہ، وزیر اعظم کی عادت ہے کہ وہ بغیر سوچے سمجھے فیصلے کرتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران کیا تھا۔

انہوں نے مرکزی حکومت پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ خفیہ بات چیت کر رہے ہیں۔ "قطر کے سفیر نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں بھارت اور طالبان کے مابین بات چیت ہوئی تھی لیکن مودی سرکار نے اس بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا۔ شیو راج سنگھ چوہان مجھے طالبانی ذہنیت کا فرد کہتے ہیں۔ اب بتائیں کہ میں طالبانی ذہنیت کا ہوں یا نریندر مودی؟ " سنگھ نے مزید کہا کہ ممبئی حملے کے دہشت گردوں کو بھارت کے حوالے کرنے تک پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہونی چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا