English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل: روزانہ 2 ہزار ہلاکتیں , روزانہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز درج,عوام سڑکوں پر

share with us

برازیلیا: 21 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی جس پر حکومتی کارکردگی سے نالاں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ہزاروں افراد صدر جیئر بولسونارو کی کورونا پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

Brazil protest 1

 

برازیل میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا سے 2 ہزار ہلاکتیں ہورہی ہیں جب کہ روزانہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں۔ مجموعی طور پر کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

Brazil protest 2

برازیل کے صدر بولسونارو کورونا سے متعلق مضحکہ خیز بیانات کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور ان کے اقدامات پر طبی ماہرین کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی تھی۔

Brazil protest 3

مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر کی غیر سنجیدگی نے صورت حال کو تباہ کن بنادیا۔ صدر بولسونارو نے نہ تو ویکسین خریدی اور نہ ہی کورونا کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا