English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ : انسانیت سوز مظالم کی کوریج پر روک 11 منزلہ بین الاقوامی میڈیا عمارت منہدم

share with us

مقبوضہ بیت القدس: 15مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)غزہ میں اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجر کیمپ کے بعد صحافیوں کے زیر استعمال ایک 11 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں اپنے انسانیت سوز مظالم کی کوریج کو روکنے کے لیے ایک 11 منزلہ عمارت کو خالی کرنے کی وارننگ دینے کے چند لمحے بعد راکٹ حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ اس عمارت میں معروف قطری چینل الجزیرہ سمیت کئی میڈیا دفاتر تھے جب کہ کئی صحافی یہاں رہائش بھی اختیار کیئے ہوئے تھے۔

قبل ازیں اسرائیلی بمباری کے آج مسلسل چھٹے روز پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 بچوں اور 2 خواتین سمیت 11 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Image

شہدا کی تعداد 140 ہوگئی ہے جن میں 36 بچے شامل ہیں۔ 920 فلسطینی زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے اور شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں گھر اور رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور 10 ہزار افراد اقوام متحدہ کے مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور متعدد ممالک کے سربراہان نے اسرائیل پر حملے بند کرنے کے لیے زور دیا ہے لیکن اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ان مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں امن تک حملے جاری رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا