English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کیسز کی طرح پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بھی ہو رہی ہیں قابو سے باہر

share with us

نئی دہلی:10؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو دن بعد پیر کے روز ایک مرتبہ پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 91.53 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی اور ڈیزل میں 33 پیسے کا اضافہ ہوکر پہلی مرتبہ 82 روپے سے تجاوز کرگیا۔ آج ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 82.06 روپے رہی۔

گزشتہ 4 مئی سے دہلی میں پیٹرول 1.13 روپے اور ڈیزل میں 1.33 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 25۔25 پیسے اور چنئی میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 97.86 روپے، چنئی میں 93.38 روپے اور کولکاتہ میں 91.66 روپے ہوگئی ہے۔

ممبئی میں ڈیزل کی قیمت میں 33 پیسے اضافے کے ساتھ 89.17 روپے، چنئی میں 31 پیسے بڑھ کر 86.96 روپے اور کولکتہ میں 33 پیسے بڑھ کر 84.90 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر ۔۔۔۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔۔۔۔ ۔ ڈیزل

دہلی ——91.53 ——— 82.06

ممبئی ——97.86 ——— 89.17

چنئی ——93.38 ——— 86.96

کولکاتا ——91.66 ——— 84.90

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا