English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان میں چار دنوں بعد کورونا کسیز میں ذرا سی کمی

share with us

نئی دہلی:10؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے 366161 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے 3754 مریضوں کی موت ہوگئی، لیکن اس کے بعد سے راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 353818 افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ اس دوران ملک میں اب تک 17 کروڑ 1 لاکھ 76 ہزار 603 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 366161 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار 575 ہوگئی۔ وہیں 353818 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے، جس کے بعد کووڈ- 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 18671222 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 3745237 ہے۔ اسی دوران 3754 مریضوں کی اموات کے ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 116 ہوگئی ہے۔

ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 82.39 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح کم ہوکر 16.53 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں 12357 کی کمی آنے سے یہ کم ہوکر 618070 پر آگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 60226 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4407818 ہوگئی ہے، جبکہ 572 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 75849 ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا