English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی : مسجد میں پانچ سے زائد افراد کے داخلے پر پابندی :عوام میں مایوسی

share with us

لکھنؤ:12اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع) کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے درمیان اتر پردیش کی یوگی حکومت نے اتوار کے روز مذہبی مقامات پر بیک وقت پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ کسی بھی مذہبی مقام پر ایک بار میں پانچ سے زیادہ افراد داخل نہ ہونے پائیں۔

خیال رہے کہ 13 اپریل سے رمضان کی شروعات ہونے جا رہی ہے جبکہ 14 اپریل سے ہندووں کے نوراتر شروع ہوں گے۔ رمضان کے مہینے میں جہاں نمازیوں کی تعداد کافی بڑھ جاتی ہے وہیں عشا کے وقت تراویح کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جس میں کافی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں۔ وہیں، نوراتر کے دنوں میں مندر جانے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ ایسے حالات میں ریاستی حکومت کے فیصلہ سے کئی لوگوں کو مایوسی ہو سکتی ہے۔ تاہم حکومت کا موقف ہے کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہو چلی لہذا پابندیوں کو اطلاق لازمی ہو چلا ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے اتوار کے روز جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے راجدھانی لکھنؤ میں انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ کے پیش نظر پولیس کمشنر لکھنؤ کو ہدایت دی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ مذہبی مقامات پر پانچ سے زیادہ افراد داخل نہ ہونے پائیں۔ نیز بازاروں میں تارجوں سے گفت و شنید کے بعد ان کا تعاون طلب کرتے ہوئے سماجی دوری پر عمل درآمد کرائی جائے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز ریاست میں ایک دن میں 12787 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی، جبکہ 48 افراد فوت ہو گئے۔ ریاست میں بڑھتے مواملوں کے پش نظر پابندیوں کو بڑھایا جا رہا ہے۔ ہفتہ کے روز متعدد اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔​​​​​​​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا