English   /   Kannada   /   Nawayathi

حضرت عبدالرحمٰن جامی ؒفکر وفن میں یکتا ئے روز گار تھے : پروفیسر مظفر علی شہ میری 

share with us

حیدرآباد 05اپریل 2021(فکروخبرنیوز/مختار صاحب) شبلی انٹر نیشنل ایجوکیشنل ٹرست حیدر آباد کے زیر اہتمام ایک شام حضرت عبدالرحمٰن جامی ؒ کے نام اور ماہنامہ صداۓ شبلی خصوصی نمبر حضرت عبدالرحمٰن جامی کی رسمِ اجراء کرنے کے لئے بمقام ذیمریس اے بی سی ہال وجے نگر کالونی حیدرآباد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پروفیسر مظفر علی شہ میریی وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحق اردو یو نیور سٹی کرنول آندھراپردیش نے کی اور خصوصی نمبر حضرت رحمٰن جامی کی رسمِ اجراء کی۔انہوں نے صدارتی خطاب میں شبلی انٹر نیشنل کی ٹیم کو مبارک باد دی اور   ادارہ کی خدمات کو  سراہا،بعد ازاں حضرت جامی ؒ کی شاعری کا جا ئزہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کی شاعری میں مجموعہ اصناف سخن تقریباً موجود ہیں جو فکر و فن کے معیار پر کھری اتری ہیں اور انہوں نے اپنے فن کو پوری بشاشت کے ساتھ تقسیم کیا ہے اس وجہ سے وہ اس صدی کے یکتائے روز گار تھے،ان کی مطبوعہ اور غیر مطبوعہ کلام کا انتخاب کر کے پرنٹ اور الکٹرانک وسائل سے عام کرنے کی ضرورت ہے۔مہمان خصوصی کی حیثت سے  ڈاکٹر محمد نعمان سابق چیرمین آندھراپردیش اردو اکیڈمی، ڈاکٹر مختار احمد فردین، مولانا حافظ محمد فہیم الدین صاحب، ڈاکٹر ناظم علی،محمد زکریا داماد حضرت جامی،امتالغفور حمیرا جامی دختر حضرت جامی،مفتی احمد نور عینی،الحاج عبدالکریم،نزیر نادر،رفیعہ نوشین،معین الدین احمر،ڈاکٹررحیم رامش،محمد آصف علی، ڈاکٹر مظفر علی ساجد، اور دل ہاشمی نے شرکت فرمائی او رسبھی نے مختصر خطاب میں حضرت جامی کی علمی اور ادبی خدمات کو  مثالی قرار دیا۔اور شاہنوازہاشمی،زاہدہریانوی،فضیل فیض،ڈاکٹرعائشہ صدیقہ،ڈاکٹردانش نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا،ڈاکٹرعبدالقدوس ٹرسٹی نے شبلی انٹرنیشنل کی تین سالہ زرّیں خدمات پر روشنی ڈالی،اغراض و مقاصد کے ساتھ ساتھ آئندہ کے عزائم سے با خبر کیا۔اور تعاون کی اپیل کی۔ٹرسٹیز معاونین میں ڈاکٹر سید حبیب امام قادری، محسن خان، ڈاکٹر حمران احمد، مولانا مساعد ہلال احیائی، محمد وقار حسامی، محمد مصادق ہلال، محمد ہلال،مکاشف ہلال، محمد وقاص، محمد فوزان نے مہمانوں کا استقبال کیا  اور حاضرین کی ضرورتوں کا خیال رکھا۔پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر محمد محامد ہلال اعظمی ایڈیٹر ماہنامہ صدائے شبلی حیدر آباد،چیر مین شبلی انٹر نیشنل ایجوکیشنل ٹرسٹ نے نظامت کے فرائض انجام دئے،اور صدر جلسہ پروفیسر مظفر علی شہ میری،مہمان خصوصی،مہمان اعزازی، خاندان ِحضرت عبدالرحمٰن جامی شاگردان جامی حاضرین محفل و معاونین اور میڈیا والوں کا شکریہ ادا کیا،جلسہ کا آغاز محمد مکاشف ہلال کی تلاوت سے ہوا اور حضرت جامی ہی کی نعت کو شاہنواز ہاشمی نے پیش کیا،مولانا حافظ محمد فہیم الدین صاحب کی دعا پر اس کامیاب پروگرام کا اختتام ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا