English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا میں اسلاموفوبیا عروج پر: لیے گئے یہ دو فیصلے

share with us

کولمبو:13 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سری لنکا نے ملک بھر میں ہزار سے زائد اسلامی اسکولوں کو بند کرنے اور خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیر برائے عوامی تحفظ سارتھ ویراسکیرا نے برقع پہننے کو شدت پسندی قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں جسے کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔

سری لنکا کے وزیر نے مزید کہا کہ پہلے ملک میں کم ہی خواتین برقع پہنتی تھیں لیکن اب اس رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ ملک میں انتہاپسندی بڑھ رہی ہے جس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔

وزیر سارتھ ویراسکیرا کا مزید کہنا تھا کہ قومی تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ہزار سے زائد اسلامی اسکولوں پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ کوئی بھی اپنی مرضی سے اسکول کھول لے اور جو من کرے پڑھائے۔

حال ہی میں سری لنکا میں کورونا سے مرنے والے مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کے حکم نامے کو دوسرے ممالک سے اعتراضات ہونے کے بعد منسوخ کیا گیا تھا۔ سری لنکا میں ایسٹر پر چرچ اور ہوٹلوں میں حملے کے بعد مسلمانوں کو سخت پابندیوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر خود کش حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک حملہ آور خاتون نے نقاب لگایا ہوا تھا جس کے بعد ملک بھر میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا