English   /   Kannada   /   Nawayathi

کئی آدم خور جانور فارم سے فرار، ہرطرف افرا تفری، شہری خوف زدہ

share with us

کیپ ٹاؤن:09 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) جنوبی افریقا میں آبی جانور ‘مگر مچھ’ بریڈنگ فارم سے فرار ہوگئے، انتظامیہ نے جانی نقصان سے بچنے کے لیے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقی صوبے ویسٹرن کیپ میں پیش آیا جہاں ایک فارم سے کئی مگرمچھ رفوچکر ہوکر قریب ہی موجود دریا میں کود گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام جانوروں کی تلاش تک شہری گھروں میں رہیں اور دریا کے اطراف کوئی بھی شخص نظر نہ آئے۔

Science Photo Library

متعلقہ ادارے نے ان مگرمچھوں کو آدم خور قرار دیا ہے تاکہ شہری اپنی حفاظت یقینی بنائیں۔

Representational Image/Clean Malaysia

محکمہ جنگلات کا عملہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ انتظامیہ نے مگرمچھوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ نیل نامی فرار ہونے والے مگرمچھوں کی عمومآ لمبائی تقریبا 5 میٹر تک ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آبی جانورں کے غائب ہونے کی پہلے اطلاع فارم کے مالک کو ہوئی جس نے بعد میں متعلقہ اداروں کو بتایا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مگرمچھ روزانہ کی بنیاد پر غذا کے عادی ہیں کھانا نہ ملنے پر انسانوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا