English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب کسانوں کے احتجاج کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش ، بی جے پی رہنما بولے ، مسجد سے احتجاج کی دی گئی کال

share with us

:25 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے گزشتہ دنوں مظفرنگر کے شورم گائوں میں ان کے خلاف ہونے والے احتجاج کے تعلق سے اشتعال انگیزی شرو ع کردی ہے۔انہوں نے اس احتجاج کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ شورم گائوں میں ان کے خلاف احتجا ج اس لئے ہوا کیوں کہ مقامی مسجد سے اس کا اعلان کیا جارہا تھا اور پورے احتجاج کی منصوبہ بندی بھی یہیں پر ہوئی تھی ۔  انہوں نے اس کے ساتھ ہی اجیت سنگھ کی پارٹی آر ایل ڈی پر بھی الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت سنگھ اور ان کی پارٹی  سماج میں نفرت پھیلانے کا کام کررہے ہیں۔ انہی لوگوں نے مل کر احتجاج کیا جس کی پوری منصوبہ بندی مسجد میں ہی کی گئی تھی ۔
 سنجیو بالیان نے اس کے ساتھ ہی واضح کیا کہ وہ کسی بھی طرح کی کارروائی سے نہیں ڈرتے ہیں بلکہ انہوں نے خود پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کی اعلیٰ سطحی تفتیش کرے  اور سچائی کو یوپی کے ساتھ ساتھ ملک کے عوام کے سامنے بھی پیش کرے ۔ بالیان نے الزام عائد کیا کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ جن افراد کی جھڑپ ہوئی  وہ کسان نہیں بلکہ آر ایل ڈی کے ورکرس تھے اور مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔واضح رہے کہ بالیان کو پیر کو شورم گائوں میں کسانوں کی جانب سے زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا