English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم دو ہمارے دو ہیش ٹیگ کے ساتھ راہل گاندھی نےایک بار پھر مودی حکومت پر کسا طنز

share with us

:25 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا کا نام بدل کر نریندر مودی اسٹیڈیم کر دیا گیا ہے۔ اس خبر کے پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی برسات شروع ہو گئی۔ اس درمیان کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پی ایم مودی کا نام لیے بغیر ان پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’سچ کتنی خوبصورتی سے خود کو ظاہر کرتا ہے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم۔ اڈانی اینڈ۔ ریلائنس اینڈ۔ جے شاہ کی صدارت میں!‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے ’ہیش ٹیگ ہم دو ہمارے دو‘ کا استعمال بھی کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے بجٹ پر بحث کےد وران کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی حکومت کچھ قریبی صنعت کاروں کے لیے کام کر رہی ہے۔ اسی دوران انھوں نے آبادی کنٹرول کے لیے دیے گئے نعرہ ’ہم دو ہمارے دو‘ کو دہرایا اور کہا کہ اب یہ نعرہ آبادی کنٹرول کی جگہ حکومت چلانے کے لیے سلوگن بن گیا ہے۔

بہر حال، سردار پٹیل اسٹیڈیم کا نام نریندر مودی اسٹیڈیم کیے جانے کے بعد راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے کئی دیگر لیڈروں نے بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’موٹیرا اسٹیڈیم سے سردار پٹیل کا نام ہٹا کر نریندر مودی رکھنا آزادی کے عظیم ہیرو کی بے عزتی ہے۔ آپ کی انا اور تکبر کی کوئی تو حد ہوگی مودی جی؟ شرم کیجیے۔‘‘

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر کھیل کرن ریجیجو سمیت کئی دیگر ہستیاں موجود رہیں۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان آج اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار ناظرین بیٹھ سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا