English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویڈ رپورٹ کے بعد کورونا ویکسینیشن کی جعل سازی عروج پر

share with us

21فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)امریکا میں 2 نوجوان لڑکیاں بزرگ خواتین کا روپ دھار کر کرونا ویکسین لگوانے پہنچ گئیں، حکام نے جلد ہی ان کی جعلسازی پکڑ لی۔

امریکا میں اس وقت کرونا وائرس ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دیے جانے کے بعد دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

ایسے میں 2 نوجوان لڑکیاں بزرگ خواتین کا روپ دھار کر ویکسین لگوانے پہنچیں لیکن پکڑی گئیں۔

ریاست کیلی فورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں پیش آنے والے اس واقعے میں 2 لڑکیاں حکام کو چکمہ دے کر کرونا وائرس ویکسین لگوانے میں کامیاب رہیں۔

کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹی کے کنونشن سینٹر میں کی جارہی تھی جہاں یہ دونوں بزرگ خواتین جیسا حلیہ بنا کر، چشمہ اور دستانے پہن کر پہنچیں۔ اس حلیے میں وہ ویکسین کی پہلی خوراک لینے میں کامیاب رہیں۔

تاہم جب وہ دوسری خوراک لینے پہنچیں تو انہیں دھر لیا گیا۔

کاؤنٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ دونوں لڑکیاں پہلی خوراک لینے میں کس طرح کامیاب ہوئیں، جب وہ دوسری خوراک لینے پہنچیں تو ان کے پاس بالکل مؤثر ویکسی نیشن کارڈز تھے۔

حکام کے مطابق دونوں خواتین اپنی عمر کی دوسری دہائی میں ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ اس جعلسازی پر ان دونوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ہوسکتی ہے یا نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی 65 سال سے کم عمر ایک شخص اپنے والد کے شناختی دستاویزات لے کر اپنی ویکسی نیشن کروانے پہنچا تھا تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا