English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں ہیکرز نے ہزاروں افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا

share with us

واشنگٹن:10 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) امریکا میں سائبر حملے کی ایک خوفناک واردات سامنے آئی ہے جس میں ہیکرز نے ہزاروں افراد کی جانوں سے کھیلنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اولڈز مار کے ایک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئر سسٹم پر ہیکرز نے حملہ کیا اور واٹر ٹریٹیمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئر کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

ہیکرز نے پانی صاف کرنے کے ٹینک میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کی مقدار خطرناک حد تک بڑھا دی جس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

پلانٹ پر کام کرنے والے ایک ملازم نے غیر معمولی صورت حال دیکھ کر مالک کو خبردار کیا جس کے باعث فوری طور پر پولیس اورمتعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کی صحت اور جانوں سے کھیلنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے سے متعلق امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) اور سیکرٹ سروس تحقیقات کررہی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس ٹینک میں پانی کو صاف کرکے علاقے کے 15 ہزار رہائشیوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا