English   /   Kannada   /   Nawayathi

میانمار، فوجی کریک ڈاؤن شروع

share with us

09 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ملک میں احتجاج کی لہر کو روکنے کے لیے فوج نے ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔ لیکن منگل کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد پھر بھی احتجاج کے لیے گھروں سے باہر نکلی۔

ریلیوں کے شرکا نے جمہوری حکومت کی بحالی کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے اور فوجی قیادت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

 دارالحکومت نیپیداو میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں کے علاوہ تیز دھار پانی کا بھی استعمال کیا۔میانمار: جمہوریت کی بحالی کے لیے مظاہروں میں اضافہ

جلسے جلوس پر پابندی

فوجی حکام نے رات گئے نئے احکامات جاری کیے، جن کے مطابق پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس طرح عملی طور پر فوجی حکومت نے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Myanmar Proteste nach Militärputsch

اس کے علاوہ رات آٹھ بجے سے صبح چار بجے تک کرفیو بھی لگا دیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سب سے بڑے شہر ینگون اور دوسری بڑے شہر منڈالے میں ہزاروں افراد کی فوج کی قیادت کے خلاف مظاہرے کچلنے کے لیے ہیں۔ ان مظاہروں کا سلسلہ میانمار میں گزشتہ ویک اینڈ سے شروع ہوا۔سوچی کے حق میں میانمار بھر میں مظاہرے

گرفتاریاں شروع

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے منڈالے میں کم از کم ستائیس افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ینگون میں کی گئی گرفتاریوں کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب حکومتی ملازمین، ڈاکٹروں اور اساتذہ نے بھی فوجی حکومت کے خلاف جاری مظاہروں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ منتخب جمہوری حکومت کی قیادت اور پارلیمنٹ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت نیشنل لیگ برائے جمہوریت کے اراکین پارلیمان یکم فروری سے فوجی حکام کی حراست میں ہیں۔

منگل نو فروری کو میانمار میں کئی مقامات پر مظاہرین کو لاٹھی چارج کا بھی سامنا کرنا پڑا

فوجی کمانڈر کا خطاب

فوجی حکومت کی قیادت کرنے والے سینیئر ترین کمانڈر جنرل مِن آنگ ہلینگ نے پیر کی شام ٹیلی وژن پر خطاب میں فوجی اقدام کا دفاع کیا۔میانمار میں فوجی جنتا کے خلاف مظاہروں میں تیزی

انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی اور مبینہ ووٹ فراڈ ہی حکومت کا تختہ الٹنے کی وجہ بنا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا