English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیٹی میں مظاہروں کی رپورٹنگ کے دوران صحافیوں پر فائرنگ، 2 ہلاک

share with us

پورٹ او پرنس: 09 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ہیٹی میں صدر جووینیل موئزے کے خلاف مظاہروں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں پر فائرنگ کی گئی کے نتیجے میں 2 صحافی ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں کے مطابق ہیٹی میں صدر جووینیل موئزے کی حکومت کے خلاف مظاہروں کی رپورٹنگ کے دوران دو صحافی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے تاہم یہ واضح نہیں کہ گولیاں مظاہرین نے چلائی تھیں یا صحافی پولیس کی گولیوں سے ہلاک ہوئے۔

ہیٹی میں گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج اور پولیس افسران سمیت 23 افراد کو صدر جووینیل موئزے کی حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس دوران بقول صدر جووینیل زیر حراست افراد سے اسلحہ، بارودی مواد اور رقم بھی برآمد ہوئی تھی۔

ہیٹی میں اپوزیشن جماعتیں صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی آئی ہیں اور گزشتہ روز ہونے والی گرفتاریوں کے بعد ملک میں حالات نہایت کشیدہ ہوگئے ہیں۔ تمام بڑی شاہراہیں احتجاجی مظاہرین سے بھری ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ 52 سالہ ہیٹی کے صدر نے 2017 کے آغاز میں عہدہ سنبھالا تھا تاہم 2019 سے اپوزیشن جماعتیں صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی آرہی ہیں۔

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا