English   /   Kannada   /   Nawayathi

بال کٹوائیں لیکن اس سے پہلے کرورنا ٹیسٹ لازمی قرار

share with us

ویانا:09 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) یورپی ملک آسٹریا میں کوروناوائرس کے کیسز میں کمی کے بعد ہیئرسیلون کو بھی کھول دیا گیا لیکن سیلون میں داخلے کے لیے رکھی گئی شرط شہریوں کے لیے بھاری پڑسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں سیلون میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا، رپورٹ منفی آنے پر ہی شہریوں کو حجام کی دکان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

آسٹریا میں گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے جس کے بعد ہیئرسیلون کو بھی کھولا گیا لیکن حکومت کے وضع کردہ اصول کی وجہ سے ہوسکتا ہے شہریوں کی بڑی تعداد حجام کا رخ نہ کریں۔ قبل ازیں گزشتہ سال دسمبر سے آسٹریا میں اسکول، دکانیں اور میوزیم پہلے مراحل میں کھلنا شروع ہوئے۔

حکومتی پالیسی کے تحت طلبا کو کلاسز لینے کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔

البتہ شہریوں کو کورونا ٹیسٹ میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ویانا کے مختلف مقامات پر کورونا ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کا غیرمعمولی رش دیکھا گیا ہے۔

ہیئرسیلون مالکان کا کہنا ہے کہ دکان میں داخلے کے لیے کوروناٹیسٹ رپورٹ سے شہری ناخوش ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا