English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی

share with us

لندن: 09 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)برطانیہ کے دارالحکومت میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے متعدد علاقوں میں کوروناوائرس میں حیران کن حد تک کمی دیکھی گئی۔ پیر کے روز دارالحکومت میں1770کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

یہ تعداد ماضی کے مقابلے میں کم ہے کیوں کہ لندن میں روزانہ کی بنیاد پر سترہ سو سے زائد کیسز سامنے آتے تھے۔ جبکہ اتوار کے روز دارالحکومت میں977مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔

برطانوی حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے ثمرات آرہے ہیں، جبکہ ملک میں ویکسی نیشن بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں رہنے والے تمام افراد کو ویکسی نیشن کے عمل سے گزارنے کے لیے غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق ویکسین ایمنسٹی کا اعلان سامنے آیا ہے۔

برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکوک کا کہنا تھا کہ ویکسین ایمنسٹی کے تحت غیرقانونی تارکین وطن بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں، ملک میں 13لاکھ سے زیادہ تارکین وطن غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا